لیہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ حسن جاوید بھٹی کی ہدایات پر محکمہ خوراک کے اشتراک سے ضلع بھر میں گندم کی غیر قانونی نقل و حمل اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سات مختلف مقامات پر خصوصی پکٹس قائم کر دی گئی ہیں، جہاں پولیس اہلکاروں اور محکمہ خوراک کے عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔خصوصی پکٹس 234/TDA، کروڑ لعل عیسن، جھارکل، پہاڑ پور، دھوری اڈہ، کپوری اور دریائی علاقوں کی چیک پوسٹس پر قائم کی گئی ہیں۔ تعینات عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ گندم کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لیے چوبیس گھنٹے ناکہ بندی، مؤثر چیکنگ اور کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے۔

ترجمان لیہ پولیس کے مطابق گندم کی غیر قانونی نقل و حمل اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکومتی احکامات پر عمل درآمد اور گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کی روک تھام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
\







