لیہ: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر شہر کی گرین بیلٹس کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی اور خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز شبیر احمد ڈوگر نے شہر کے مختلف علاقوں میں گرین بیلٹس کا دورہ کیا اور پودوں کی ترش خراش، آبپاشی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اے ڈی سی میونسپل سروسز نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق شہر کو سرسبز، صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تمام گرین بیلٹس کی باقاعدگی سے صفائی، پودوں کی ترش خراش اور بروقت آبپاشی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔







