لیہ: لیہ فٹبال لیگ کے پانچویں روز کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں چٹان فٹبال کلب لیہ نے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سرگودھا کو پنلٹی ککس پر دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔
میچ کے پہلے ہاف میں چٹان فٹبال کلب لیہ نے ایک گول کی برتری حاصل کی، تاہم دوسرے ہاف میں سرگودھا کی ٹیم نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔ دلچسپ مقابلے کے دوران ریفری کی جانب سے ییلو کارڈ بھی دکھائے گئے۔ مقررہ وقت میں فیصلہ نہ ہونے پر میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر کیا گیا، جہاں چٹان فٹبال کلب لیہ نے چار کے مقابلے میں دو گول سے فتح حاصل کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شبیر احمد ڈوگر، اویس سرور اور خضر ظہور، ایس ڈی ای او پیرا محمد طاہر، سابق صدڈسٹرکٹ ر پریس کلب لیہ عبدالرحمن فریدی، تاجر رہنما واحد بخش باروی، تنویر خان اور علی رضا شاہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ مہمانوں کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف بھی کروایا گیا۔
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔






