لیہ:لیہ فٹبال لیگ کے دوسرے میچ میں ڈی ایف اے سرگودھا نے بلوچ فٹبال کلب لیہ کو دو صفر سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ مقابلے میں ڈی ایف اے سرگودھا کی ٹیم نے دو گول اسکور کیے جبکہ بلوچ فٹبال کلب لیہ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔
میچ کے بعد ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈاکٹر فیصل امیر خان نے کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ لیہ فٹبال لیگ میں ملک کے مختلف شہروں سے آنے والی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے جاری ہیں، جبکہ شائقین فٹبال بھی بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔ لیگ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور کھیلوں کے فروغ کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔







