







مظاہرے سے ضلعی صدر کسان بورڈ جنوبی پنجاب عاصم اقبال چوہدری گجر، سابق امیر جماعت اسلامی مبشر نعیم چوہدری، مشتاق نذیر بھٹی اور سابق صدر بار مہر حبیب اللہ گرواہ نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
مقررین نے پیٹرولیم لیوی کو عوام پر اضافی مالی بوجھ قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ مشتاق نذیر بھٹی نے کہا کہ اگر حکومتی پالیسیوں میں تبدیلی نہ لائی گئی اور عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اسلام آباد تک احتجاج کیا جائے گا۔
مہر حبیب اللہ گرواہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت کی اپیل پر عوامی مسائل کے حل کے لیے احتجاجی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی کرکے عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی جائے۔







