layyah
جمعہ, اکتوبر 2, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

پٹرولنگ پولیس لیہ کی 15 روزہ کارکردگی، 15 مقدمات درج، 2600 ڈرائیوروں کے چالان، 2 مفرور گرفتار

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 17, 2026
in لیہ
0
پٹرولنگ پولیس لیہ کی 15 روزہ کارکردگی، 15 مقدمات درج، 2600 ڈرائیوروں کے چالان، 2 مفرور گرفتار

لیہ:پٹرولنگ پولیس ضلع لیہ کی اگست 2026 کی 15 روزہ کارکردگی، جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں،ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع لیہ راؤ عمر فاروق نے رواں ماہ اگست 2026 کی 15 روزہ کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس ضلع لیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور شاہرات پر ٹریفک کے محفوظ و رواں نظام کے قیام کے لیے مؤثر اور بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگست 2026 کے دوران اوورلوڈنگ، اوور اسپیڈنگ، اسلحہ، منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 15 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2600 ڈرائیوران کے چالان کیے گئے۔ ضلع لیہ میں قائم 08 پٹرولنگ پوسٹس کے ذریعے دورانِ سفر 22 شہریوں کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی گئی۔ جدید ای-ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران 02 اشتہاری و عدالتی مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 37 بغیر رجسٹریشن اور بغیر قانونی دستاویزات موٹرسائیکلیں قبضے میں لے کر متعلقہ تھانوں میں بند کی گئیں۔ضلع بھر میں 20 عارضی و مستقل تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔راؤ عمر فاروق نے کہا کہ ٹریفک قوانین، وہیکلز رجسٹریشن اور روڈ یوزرز سے متعلق نئے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ، اوورلوڈنگ اور اوور اسپیڈنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے اندر سکرین اور ہر سیٹ کے پیچھے QR پینک بٹن کا کوڈ لازماً چسپاں کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال، ڈرائیور کی خطرناک ڈرائیونگ، اوور اسپیڈنگ، اوورچارجنگ یا دیگر شکایات کی صورت میں مسافر فوری طور پر QR پینک بٹن استعمال کرکے متعلقہ اداروں کو اطلاع دے سکتے ہیں، تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔ڈی ایس پی پٹرولنگ راؤ عمر فاروق نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کے افسران و جوان عوام الناس کی خدمت اور حفاظت کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہوئے دن رات فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ضلع لیہ میں امن و سلامتی کے قیام، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے۔

Tags: #CrimeControl#TrafficSafetyLayyahPolice #layyahtvPatrollingPolice #
Previous Post

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اویس سرور چشتی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا دورہ، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

Next Post

جشن عید میلاد النبی ﷺ: ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکیورٹی، صفائی اور بنیادی سہولیات یقینی بنائے، مفتی نعمان قادرمصطفائی

Please login to join discussion

تازہ ترین

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

اکتوبر 1, 2026
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

اکتوبر 1, 2026
چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

ارفع مریم کی ڈی جی خان بورڈ میں پہلی، طوبیٰ ندیم کی تیسری پوزیشن، گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ سلطان میں تقریب

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

لیہ فٹبال لیگ کی تیاریاں تیز، ڈی سی آصف علی ڈوگر کا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

خواتین میں ووٹ کی اہمیت اور حقِ رائے دہی سے متعلق آگاہی تقریب، طالبات کو انتخابی عمل بارے بریفنگ

ستمبر 29, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024