layyah
اتوار, ستمبر 27, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

14 اگست کی مرکزی تقریب ڈی پی ایس بوائز ونگ لیہ میں ہوگی، کشمیر چوک پر آتش بازی اور آزادی واک کا فیصلہ

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 12, 2026
in لیہ
0
14 اگست کی مرکزی تقریب ڈی پی ایس بوائز ونگ لیہ میں ہوگی، کشمیر چوک پر آتش بازی اور آزادی واک کا فیصلہ

لیہ: ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت یومِ آزادی 14 اگست کی تقریبات کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں جشنِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان انداز میں منعقد کرنے کے لیے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ڈاکٹر عابدہ فرید، شبیر احمد ڈوگر، سی ای او تعلیم ڈاکٹر عبدالقیوم، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ذوالفقار حیدری، ڈی ایس او امتیاز احمد بھٹی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست کو ڈی پی ایس بوائز ونگ لیہ میں مرکزی تقریب منعقد ہوگی، جہاں پرچم کشائی کے بعد شاندار مارچ پاسٹ کیا جائے گا۔ مارچ پاسٹ میں ضلعی پولیس، ریسکیو 1122، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس، پیرا، سول ڈیفنس، محکمہ جنگلات، محکمہ تعلیم کے سکاؤٹس، ستھرا پنجاب اور واسا کے دستے شرکت کریں گے۔
جشنِ آزادی کے سلسلے میں اینیمل اینڈ پیٹ شو، ثقافتی شو جھومر اور مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے، جبکہ قومی سطح کے کھلاڑیوں کو بھی تقریبات میں مدعو کیا جائے گا۔13 اگست کی رات 12 بجے کشمیر چوک پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
مرکزی تقریب کے لیے ڈی پی ایس بوائز ونگ میں مسٹ فینز اور ایس ایم ڈی اسکرینز بھی نصب کی جائیں گی۔ یومِ آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل، دارالامان کے مکینوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں زیرِ علاج مریضوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی جائے گی۔
مرکزی تقریب کے اختتام پرڈی پی ایس بوائز ونگ سے کشمیر چوک تک آزادی واک کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں عوامی نمائندگان، سرکاری افسران، ملازمین اور شہری بھرپور شرکت کریں گے۔
اجلاس میں یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران جامع سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، اوقاتِ کار، ڈیوٹی روسٹر اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ14 اگست ہماری قومی تاریخ کا اہم دن اور آزادی کی نعمت کو یاد کرنے کا موقع ہے تمام متعلقہ محکمے تقریبات کے انتظامات بروقت مکمل کریں اور باہمی رابطے کے ذریعے جشنِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان انداز میں منعقد کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی قومی جوش و جذبے، ولولے اور حب الوطنی کے ساتھ منایا جائے گا اور معاشرے کے تمام طبقات کو قومی خوشیوں میں بھرپور انداز میں شریک کیا جائے گا۔

Tags: #LayyahAdministration14AugustIndependenceDay #layyahPakistanZindabad #
Previous Post

لیہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

Next Post

لیہ لاری اڈا کی ری ویمپنگ کا کام تیز کرنے کی ہدایت، مریم نواز سپورٹس ارینا منصوبے کی بھی مقررہ مدت میں تکمیل پر زور

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی، کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی آن کال دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ

لیہ: ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی، کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی آن کال دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ

ستمبر 26, 2026
لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: بریسٹ فیڈنگ ویک کے سلسلے میں آگاہی سیمینار اور واک، پہلے چھ ماہ صرف ماں کا دودھ پلانے پر زور

ستمبر 26, 2026
لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: فٹبال لیگ کے انتظامات آخری مراحل میں، سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

ستمبر 26, 2026
لیہ: اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی، حالت خطرے سے باہر

لیہ: اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی، حالت خطرے سے باہر

ستمبر 26, 2026
لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 26, 2026
لیہ: ڈی ای او گل شیر کے مختلف سکولوں کے دورے، اساتذہ کو سو فیصد حاضری اور معیار تعلیم بہتر بنانے کی ہدایت تعمیراتی کام 10 اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم، چک نمبر 115 بی ٹی ڈی اے سکول میں نمایاں کارکردگی والے طلبہ میں یونیفارمز تقسیم

لیہ: ڈی پی ایس بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، سٹاف کی ریٹائرمنٹ عمر 60 سال مقرر کرنے کی منظوری ڈی پی ایس چوک اعظم میں تنخواہوں میں اضافے، ڈے کیئر سنٹر اور سولر سسٹم کی منظوری، بوائز ونگ میں ارلی ایجوکیشن شروع کرنے کا فیصلہ

ستمبر 25, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024