layyah
اتوار, ستمبر 27, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 12, 2026
in پاکستان, لیہ
0
لیہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

لیہ: ضلع لیہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور اپوزیشن کی سیاست کے دیرینہ رہنما چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی، سماجی اور وکلا حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔
چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ کا شمار لیہ میں 1980ء کی دہائی میں اپوزیشن سیاست کے اولین رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے ضلع لیہ سمیت ضلع سے باہر بھی اپنی سیاسی جدوجہد، مؤثر اندازِ گفتگو اور عوامی رابطے کے ذریعے سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا۔
مرحوم جماعت اسلامی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بھی رہے اور اپنی سیاسی جدوجہد کے دوران حزبِ اقتدار کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر اپوزیشن آواز سمجھے جاتے رہے۔ ان کی سیاسی زندگی کا ایک نمایاں پہلو عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور سیاسی کارکنوں سے مسلسل رابطے میں رہنا تھا۔
سیاسی حلقوں کے مطابق چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ ایک بااصول، بے باک اور مضبوط سیاسی شخصیت کے مالک تھے۔ ان کے انتقال سے لیہ میں اپوزیشن مزاج کی سیاست اور سیاسی کارکنوں کے حلقوں میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے، جسے طویل عرصے تک محسوس کیا جائے گا۔
مرحوم کے اہل خانہ کے مطابق چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ کی نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے چک نمبر 156 ٹی ڈی اے میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین و پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Tags: #ObituaryChaudhryAsgharAliGujjar #InnaLillahiWaInnaIlaihiRajiun #layyahLayyahPolitics #
Previous Post

لیہ میں پٹرولنگ پولیس کا سیف پنجاب ویژن کے تحت کریک ڈاؤن، اوورلوڈنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم

Next Post

14 اگست کی مرکزی تقریب ڈی پی ایس بوائز ونگ لیہ میں ہوگی، کشمیر چوک پر آتش بازی اور آزادی واک کا فیصلہ

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی، کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی آن کال دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ

لیہ: ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی، کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی آن کال دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ

ستمبر 26, 2026
لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: بریسٹ فیڈنگ ویک کے سلسلے میں آگاہی سیمینار اور واک، پہلے چھ ماہ صرف ماں کا دودھ پلانے پر زور

ستمبر 26, 2026
لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: فٹبال لیگ کے انتظامات آخری مراحل میں، سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

ستمبر 26, 2026
لیہ: اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی، حالت خطرے سے باہر

لیہ: اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی، حالت خطرے سے باہر

ستمبر 26, 2026
لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 26, 2026
لیہ: ڈی ای او گل شیر کے مختلف سکولوں کے دورے، اساتذہ کو سو فیصد حاضری اور معیار تعلیم بہتر بنانے کی ہدایت تعمیراتی کام 10 اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم، چک نمبر 115 بی ٹی ڈی اے سکول میں نمایاں کارکردگی والے طلبہ میں یونیفارمز تقسیم

لیہ: ڈی پی ایس بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، سٹاف کی ریٹائرمنٹ عمر 60 سال مقرر کرنے کی منظوری ڈی پی ایس چوک اعظم میں تنخواہوں میں اضافے، ڈے کیئر سنٹر اور سولر سسٹم کی منظوری، بوائز ونگ میں ارلی ایجوکیشن شروع کرنے کا فیصلہ

ستمبر 25, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024