layyah
اتوار, ستمبر 27, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ میں پٹرولنگ پولیس کا سیف پنجاب ویژن کے تحت کریک ڈاؤن، اوورلوڈنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 12, 2026
in لیہ
0
لیہ میں پٹرولنگ پولیس کا سیف پنجاب ویژن کے تحت کریک ڈاؤن، اوورلوڈنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم

لیہ: ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع لیہ راؤ عمر فاروق نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ’’سیف پنجاب‘‘ کے تحت ضلع کی مختلف پٹرولنگ پوسٹس کا دورہ کیا اور افسران و ملازمان کو عوامی خدمت، روڈ سیفٹی اور جدید سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔
ڈی ایس پی راؤ عمر فاروق نے پٹرولنگ پوسٹس اور لدھانہ موڑ، دھوری اڈہ کا دورہ کرتے ہوئے پوسٹس کے ریکارڈ، ڈیوٹی امور، گشت کے نظام اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے تمام انچارج پٹرولنگ پوسٹس کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی ہر سیٹ کے پیچھے کیو آر پینک بٹن کا کوڈ لازماً چسپاں کروایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال، ڈرائیور کی خطرناک ڈرائیونگ، اوور اسپیڈنگ، اوورچارجنگ یا دیگر شکایات کی صورت میں مسافر فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دے سکیں اور بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
راؤ عمر فاروق نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ روڈ یوزرز کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام سے پیش آئیں، عوامی خدمت کو اولین ترجیح بنائیں اور شہریوں کو بہترین پولیسنگ کی سہولیات فراہم کریں۔
انہوں نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی، محفوظ ڈرائیونگ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مسلسل آگاہی فراہم کی جائے۔
ڈی ایس پی پٹرولنگ نے اوورلوڈ ٹرکوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شاہرات پر ہونے والے متعدد حادثات کی بنیادی وجوہات میں اوورلوڈنگ بھی شامل ہے، جس کے خاتمے کے لیے سخت اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے محکمہ میں کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ کرپشن میں ملوث کسی بھی ملازم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
راؤ عمر فاروق نے ڈیجیٹل ای پولیس ایپ کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے جرائم پر قابو پانے اور شہریوں کو فوری سہولیات کی فراہمی کے اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔

Tags: layyahPatrollingPolice #PunjabPolice #RoadSafety #SafePunjab #
Previous Post

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی نئی دفاعی شراکت داری؟

Next Post

لیہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

Next Post
لیہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

لیہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی، کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی آن کال دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ

لیہ: ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی، کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی آن کال دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ

ستمبر 26, 2026
لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: بریسٹ فیڈنگ ویک کے سلسلے میں آگاہی سیمینار اور واک، پہلے چھ ماہ صرف ماں کا دودھ پلانے پر زور

ستمبر 26, 2026
لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: فٹبال لیگ کے انتظامات آخری مراحل میں، سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

ستمبر 26, 2026
لیہ: اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی، حالت خطرے سے باہر

لیہ: اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی، حالت خطرے سے باہر

ستمبر 26, 2026
لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 26, 2026
لیہ: ڈی ای او گل شیر کے مختلف سکولوں کے دورے، اساتذہ کو سو فیصد حاضری اور معیار تعلیم بہتر بنانے کی ہدایت تعمیراتی کام 10 اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم، چک نمبر 115 بی ٹی ڈی اے سکول میں نمایاں کارکردگی والے طلبہ میں یونیفارمز تقسیم

لیہ: ڈی پی ایس بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، سٹاف کی ریٹائرمنٹ عمر 60 سال مقرر کرنے کی منظوری ڈی پی ایس چوک اعظم میں تنخواہوں میں اضافے، ڈے کیئر سنٹر اور سولر سسٹم کی منظوری، بوائز ونگ میں ارلی ایجوکیشن شروع کرنے کا فیصلہ

ستمبر 25, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024