layyah
اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

جدید لیہ جمخانہ کی ممبرشپ کا آغاز، ابتدائی 100 ممبران کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جولائی 11, 2026
in لیہ
0
لیہ میں "سبزیاں اگاؤ” مہم شروع کرنے کا فیصلہ، سرکاری اراضی پر کچن گارڈن قائم ہوں گے

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ضلع لیہ میں شہریوں کو جدید تفریحی، سماجی اور کھیلوں کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرانے سول کلب کی جگہ زیرِ تعمیر جدید لیہ جمخانہ کی ممبرشپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میں لیہ جمخانہ میں ممبرشپ لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ حسن جاوید بھٹی نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر عابدہ فرید، اسسٹنٹ کمشنرز، مختلف محکموں کے افسران، کاروباری و سماجی شخصیات، کلب ممبران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شہریوں نے لیہ جمخانہ کی ممبرشپ کے حصول میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ ابتدائی 100 ممبران کے لیے خصوصی رعایت کے تحت ممبرشپ فیس 2 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ابتدائی 100 ممبران کے بعد ممبرشپ حاصل کرنے والوں کے لیے فیس 3 لاکھ روپے ہوگی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے کہا کہ لیہ جمخانہ کی ممبرشپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ منصوبے کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور اسے آئندہ چھ ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیہ جمخانہ میں کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کو یکجا کرتے ہوئے شہریوں کے لیے جدید اور معیاری سہولیات شامل کی گئی ہیں جن میں سوئمنگ پول، بیڈمنٹن کورٹ، ٹیبل ٹینس، دیگر ان ڈور گیمز، جدید جم، کیفے ٹیریا، اوپن روف کیفے ٹیریا، گیسٹ رومز اور واکنگ ٹریک شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیہ جمخانہ میں شہریوں اور خاندانوں کی بنیادی تفریحی، سماجی اور کھیلوں کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ منصوبے کو جدید تقاضوں اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبرشپ کے آغاز پر شہریوں کی جانب سے بھرپور اور حوصلہ افزا ردِعمل سامنے آیا ہے ڈاکٹرز، پروفیسرز، تاجر برادری، کاروباری و سماجی شخصیات اور معاشرے کے دیگر تمام طبقات لیہ جمخانہ کی ممبرشپ حاصل کریں اور اس کے بانی ممبران کا حصہ بنیں۔ ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے کہا کہ لیہ جمخانہ محض کھیلوں اور تفریح کی سہولت نہیں بلکہ شہریوں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سرکاری افسران کے درمیان باہمی روابط، مثبت میل جول اور سماجی سرگرمیوں کے فروغ کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگ مختلف طبقات اور حکومتی نمائندوں کے باہمی رابطے سے شہری مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے اور ان کے قابل عمل حل تلاش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں لیہ جمخانہ کی سہولیات اور دائرۂ کار کو مزید وسعت دی جائے گی اور منصوبے کی تکمیل کے بعد ضلع کے شہری اس جدید سہولت سے بھرپور استفادہ کر سکیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ حسن جاوید بھٹی نے لیہ جمخانہ کے قیام کو ضلع کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں، صحت مند تفریح اور مثبت سماجی سرگرمیوں کا فروغ نوجوان نسل کی کردار سازی اور صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تقریب کے شرکاء نے پرانے سول کلب کی جگہ جدید لیہ جمخانہ کے قیام اور ممبرشپ کے آغاز کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ ضلع لیہ میں جدید شہری سہولیات، صحت مند تفریح، کھیلوں اور مثبت سماجی سرگرمیوں کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Tags: layyahLayyahGymkhana #layyahtvPunjab #Sports #
Previous Post

لیہ میں "سبزیاں اگاؤ” مہم شروع کرنے کا فیصلہ، سرکاری اراضی پر کچن گارڈن قائم ہوں گے

Next Post

تھل جنڈی میں ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ، صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: شبیر احمد ڈوگر

Next Post
لیہ میں "سبزیاں اگاؤ” مہم شروع کرنے کا فیصلہ، سرکاری اراضی پر کچن گارڈن قائم ہوں گے

تھل جنڈی میں ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ، صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: شبیر احمد ڈوگر

Please login to join discussion

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 نومبر تک بڑھا دی گئی

اکتوبر 10, 2026

وائلڈ لائف پارک فتح پور سے ہرنوں کی منتقلی معمول کا انتظامی عمل ہے، محکمہ وائلڈ لائف

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ میں ریت کے ٹھیکوں، نرخوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے کرایوں کے تعین کے لیے کمیٹی قائم

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ کی گرین بیلٹس اور پارکوں کی بحالی کے لیے اقدامات، صفائی اور آبیاری یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

اکتوبر 10, 2026
لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

اکتوبر 10, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024