layyah
جمعہ, اکتوبر 2, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

وینزویلا کے تباہ کن زلزلے میں ارجنٹائنی فٹبالر لوکاس تریخو کی اہلیہ اور دو بچے جاں بحق

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جون 29, 2026
in کھیل
0
وینزویلا کے تباہ کن زلزلے میں ارجنٹائنی فٹبالر لوکاس تریخو کی اہلیہ اور دو بچے جاں بحق

کراکاس: وینزویلا میں حالیہ تباہ کن زلزلوں نے جہاں ہزاروں خاندانوں کو متاثر کیا ہے، وہیں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس تریخو بھی اس سانحے سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ان کی اہلیہ یانینا مارانیلا اور دو بچے آرون تریخو اور آئینہوا تریخو جاں بحق ہوگئے ہیں۔
کلب انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں افسوس ناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لوکاس تریخو اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں کلب اور شائقین فٹبال ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کے وقت لوکاس تریخو کی اہلیہ اور بچے ساحلی علاقے پلایا گراندے میں موجود تھے، جہاں ان کی رہائشی عمارت شدید زلزلے کے باعث منہدم ہوگئی۔ حادثے کے بعد تینوں افراد لاپتہ قرار دیے گئے تھے تاہم امدادی کارروائیوں کے دوران ان کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں۔
دوسری جانب زلزلے کے وقت لوکاس تریخو اپنی ٹیم کے ہمراہ دارالحکومت کراکاس میں آئندہ میچ کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ اہلِ خانہ کے لاپتہ ہونے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے دعا اور مدد کی اپیل بھی کی تھی۔
بین الاقوامی میڈیا اور اقوامِ متحدہ کی رپورٹس کے مطابق 24 جون کو آنے والے شدید زلزلوں سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ مختلف علاقوں میں عمارتوں کے منہدم ہونے، بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے اور امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کے باعث ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
قدرتی آفت کے اس المناک واقعے پر دنیا بھر سے فٹبال شخصیات، کلبوں اور مداحوں نے لوکاس تریخو کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Tags: #ArgentinaFootball#Condolences#EarthquakeDisaster#LucasTrejo#VenezuelaEarthquake#WorldNewsBreakingNews #
Previous Post

لیونل میسی کا ایک اور عالمی اعزاز، ورلڈ کپ میں مسلسل 7 میچز میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ارجنٹائن کے سپر اسٹار نے جسٹ فونٹین اور جائرزینہو کا ریکارڈ توڑ دیا، ورلڈ کپ میں مجموعی گولز کی تعداد 19 ہوگئی

Next Post

فتح پور میں لیڈیز پارک تکمیل کے آخری مراحل میں داخل، خواتین اور بچوں کو جدید تفریحی سہولیات میسر ہوں گی واکنگ ٹریک، پلے ایریا، گزیبوز، مسجد اور کیفے ٹیریا سمیت جدید سہولیات کی فراہمی، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی جلد تکمیل کی ہدایت

Please login to join discussion

تازہ ترین

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

اکتوبر 1, 2026
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

اکتوبر 1, 2026
چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

ارفع مریم کی ڈی جی خان بورڈ میں پہلی، طوبیٰ ندیم کی تیسری پوزیشن، گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ سلطان میں تقریب

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

لیہ فٹبال لیگ کی تیاریاں تیز، ڈی سی آصف علی ڈوگر کا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

خواتین میں ووٹ کی اہمیت اور حقِ رائے دہی سے متعلق آگاہی تقریب، طالبات کو انتخابی عمل بارے بریفنگ

ستمبر 29, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024