کہوٹہ 25 اگست (لیہ ٹی وی) کہوٹہ سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر کے کھائی میں گرنے سے کم از کم 25 مسافر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122 پنجاب کے اہلکار عثمان گجر نے بتایا کہ حادثہ کوسٹر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو کہوٹہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہکوسٹر میں 26 مسافر سوار تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین میں 20 مرد، چار خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔اہلکار نے مزید بتایا کہ یہ المناک حادثہ کہوٹہ کے آزاد پتن روڈ کے گراری پل پر پیش آیا۔تاہم وزارت داخلہ نے کہا کہ اس حادثے میں 29 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ایک بیان میں، انہوں نے "مرحوم کی روح کے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل” کی دعا کی۔وزیراعظم نے حکام کو زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔دریں اثناء صدر آصف علی زرداری نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے "امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے” کی ضرورت پر بھی زور دیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی "مرنے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا”، جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ انہیں جانوں کے ضیاع پر "گہرا دکھ ہوا ہے۔اللہ اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ایاز صادق نے ایکس پر کہا، حادثے میں مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔حکام حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔