layyah
اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

عیدُالاضحیٰ پر لَیّہ میں صفائی کا جامع پلان تیار، 2823 اہلکار اور 617 گاڑیاں فیلڈ میں ہوں گی آلائشیں کھلے عام پھینکنے والوں کو 50 ہزار روپے جرمانے کی وارننگ، ایک لاکھ 72 ہزار شاپر بیگز تقسیم کیے جائیں گے

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مئی 23, 2026
in لیہ
0
عیدُالاضحیٰ پر لَیّہ میں صفائی کا جامع پلان تیار، 2823 اہلکار اور 617 گاڑیاں فیلڈ میں ہوں گی آلائشیں کھلے عام پھینکنے والوں کو 50 ہزار روپے جرمانے کی وارننگ، ایک لاکھ 72 ہزار شاپر بیگز تقسیم کیے جائیں گے

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے، عید گاہوں، مساجد اور سڑکوں کی صفائی کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی کے 2823 اہلکار فرائض انجام دیں گے جبکہ صفائی آپریشن میں 617 چھوٹی بڑی گاڑیاں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کمیٹی روم میں عیدالاضحیٰ انتظامات کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے گھر گھر ایک لاکھ 72 ہزار شاپر بیگ تقسیم کیے جا رہے ہیں تاکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مناسب طریقے سے تلف کی جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں 111 ویسٹ کولیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جبکہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے 17 خندقیں بھی تیار کی گئی ہیں۔ صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کے لیے تین مختلف نوعیت کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو عید کے ایام میں مسلسل فیلڈ میں موجود رہیں گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں شاپر بیگز میں ڈال کر مقررہ مقامات پر رکھیں تاکہ عملہ فوری طور پر ویسٹ کلیکٹ کر سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کھلے عام آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کو صفائی ستھرائی میں مثالی بنانا ہے، عوام، تاجر برادری، میڈیا نمائندگان اور سوشل ایکٹوسٹ اس مقصد میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی لیہ شبیر احمد ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر لیہ زوہیب کریم بھی موجود تھے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران میڈیا نمائندگان میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے لیے شاپر بیگ بھی تقسیم کیے گئے۔

Previous Post

بہادر ڈیجیٹل لائبریری جون تک فعال، جنرل ہسپتال جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، ڈی سی لَیّہ سینیئر صحافی عبدالرحمان فریدی کی قیادت میں صحافیوں کے وفد کی ڈپٹی کمشنر محمد آصف ڈوگر سے ملاقات، شہری مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

Next Post

لَیّہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 120 لیٹر شراب برآمد، ملزم گرفتار تھانہ کوٹ سلطان پولیس کا کریک ڈاؤن، بدنامِ زمانہ منشیات فروش یونس کے خلاف مقدمہ درج

Please login to join discussion

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 نومبر تک بڑھا دی گئی

اکتوبر 10, 2026

وائلڈ لائف پارک فتح پور سے ہرنوں کی منتقلی معمول کا انتظامی عمل ہے، محکمہ وائلڈ لائف

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ میں ریت کے ٹھیکوں، نرخوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے کرایوں کے تعین کے لیے کمیٹی قائم

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ کی گرین بیلٹس اور پارکوں کی بحالی کے لیے اقدامات، صفائی اور آبیاری یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

اکتوبر 10, 2026
لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

اکتوبر 10, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024