layyah
اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ڈپٹی کمشنر لیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس، ممکنہ سیلاب اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ 14 ریسکیو پوائنٹس اور 20 ریلیف کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ، فلڈ بندوں کی مرمت، ڈی سلٹنگ اور عوامی مقامات پر ریلیف سہولیات کی ہدایت

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مئی 20, 2026
in لیہ
0
ڈپٹی کمشنر لیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس، ممکنہ سیلاب اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ 14 ریسکیو پوائنٹس اور 20 ریلیف کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ، فلڈ بندوں کی مرمت، ڈی سلٹنگ اور عوامی مقامات پر ریلیف سہولیات کی ہدایت

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ممکنہ سیلابی صورتحال، ریسکیو و ریلیف آپریشنز اور جاری ہیٹ ویو کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ذوالفقار علی حیدری، ڈی ایس پی شوکت، ڈی او ایجوکیشن گل شیر، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوں، واسا، ہیلتھ، انہار اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے فلڈ پروٹیکشن بندوں کی مضبوطی اور مرمت کے کام کو جلد مکمل کرنے، فلڈ بندوں سے تجاوزات کے خاتمے اور حساس مقامات کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لئے تمام سیوریج اور ڈرینج سسٹم کی ڈی سلٹنگ کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے ہیٹ ویو کے پیش نظر عوامی مقامات پر کارڈ شیڈز، واٹر کولرز اور سپرنکلنگ ٹینکس کے ذریعے پانی کے چھڑکاؤ کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو شدید گرمی سے بچایا جا سکے۔ اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تحصیل لیہ اور کروڑ لعل عیسن کے نشیبی علاقوں میں 14 ریسکیو پوائنٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے جبکہ ہنگامی حالات میں متاثرہ افراد کی سہولت کے لئے 20 ریلیف کیمپ قائم کئے جائیں گے۔ ریسکیو پوائنٹس پر محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کے کیمپ، ڈاکٹرز اور ادویات بھی دستیاب ہوں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطہ مضبوط رکھنے، مشینری اور عملہ ہمہ وقت تیار رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Previous Post

جمن شاہ کے قریب ٹرین حادثہ، دو معذور کمسن بچے جاں بحق ریسکیو 1122 کا فوری ریسپانس، لاشیں ورثاء کے حوالے، علاقے میں کہرام

Next Post

ستھرا پنجاب مہم تیز، شبیر احمد ڈوگر کا ویسٹ کولیکشن پوائنٹ کا دورہ عیدالاضحیٰ پر مثالی صفائی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت، کوڑا کرکٹ بروقت ڈمپنگ سائٹ منتقل کرنے کا حکم

Next Post
ڈپٹی کمشنر لیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس، ممکنہ سیلاب اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ 14 ریسکیو پوائنٹس اور 20 ریلیف کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ، فلڈ بندوں کی مرمت، ڈی سلٹنگ اور عوامی مقامات پر ریلیف سہولیات کی ہدایت

ستھرا پنجاب مہم تیز، شبیر احمد ڈوگر کا ویسٹ کولیکشن پوائنٹ کا دورہ عیدالاضحیٰ پر مثالی صفائی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت، کوڑا کرکٹ بروقت ڈمپنگ سائٹ منتقل کرنے کا حکم

Please login to join discussion

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 نومبر تک بڑھا دی گئی

اکتوبر 10, 2026

وائلڈ لائف پارک فتح پور سے ہرنوں کی منتقلی معمول کا انتظامی عمل ہے، محکمہ وائلڈ لائف

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ میں ریت کے ٹھیکوں، نرخوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے کرایوں کے تعین کے لیے کمیٹی قائم

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ کی گرین بیلٹس اور پارکوں کی بحالی کے لیے اقدامات، صفائی اور آبیاری یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

اکتوبر 10, 2026
لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

اکتوبر 10, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024