layyah
اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

گداگری کے خاتمے کیلئے جمن شاہ میں پبلک ویلفیئر سوسائٹی کی ریلی، معاشرتی برائی کے خلاف شعور بیدار کرنے کا عزم “بھکاریوں کو دی جانے والی خیرات اصل مستحقین کی حق تلفی ہے”، حکیم عبداللطیف چوہان معززین شہریوں اور سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت، اسدادِ گداگری مہم کو سراہا گیا

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مئی 19, 2026
in لیہ
0
گداگری کے خاتمے کیلئے جمن شاہ میں پبلک ویلفیئر سوسائٹی کی ریلی، معاشرتی برائی کے خلاف شعور بیدار کرنے کا عزم “بھکاریوں کو دی جانے والی خیرات اصل مستحقین کی حق تلفی ہے”، حکیم عبداللطیف چوہان معززین شہریوں اور سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت، اسدادِ گداگری مہم کو سراہا گیا

جمن شاہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) پبلک ویلفیئر سوسائٹی جمن شاہ کے زیر اہتمام اسدادِ گداگری مہم کے سلسلے میں ایک آگاہی ریلی نکالی گئی، جس میں معززینِ علاقہ، سماجی شخصیات، نوجوانوں اور سوسائٹی کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کی قیادت صدر پبلک ویلفیئر سوسائٹی حکیم عبداللطیف چوہان نے کی۔ریلی کے شرکاء نے گداگری کے خاتمے، محنت کی عظمت اور مستحق افراد کی حقیقی مدد کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حکیم عبداللطیف چوہان نے کہا کہ گداگری صرف معاشی نہیں بلکہ ایک سنگین سماجی مسئلہ بن چکی ہے، جس کے منفی اثرات پورے معاشرے پر مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ور بھکاری معاشرتی نظام کو متاثر کر رہے ہیں جبکہ حقیقی مستحق افراد اپنے بنیادی حقوق سے محروم رہ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی خیرات اور زکوٰۃ اپنے اردگرد موجود حقیقی مستحقین تک پہنچائیں کیونکہ بھکاریوں کو دی جانے والی خیرات کئی مرتبہ اصل حقداروں کی حق تلفی کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو محنت، خودداری اور باعزت روزگار کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ریلی کے شرکاء نے پبلک ویلفیئر سوسائٹی کے سماجی و فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی آگاہی مہمات معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Tags: #جمن_شاہ #لیہ_ٹی_وی #پبلک_ویلفیئر_سوسائٹی #اسداد_گداگری #گداگری_لعنت_ہے #سماجی_آگاہی #حکیم_عبداللطیف_چوہان #سماجی_برائیاں #خیرات #مستحقین #Layyah #BeggingFreeSociety
Previous Post

جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، پاور ڈویژن کی صارفین کو بڑی خوشخبری بروقت اقدامات سے صارفین 38 ارب روپے کے اضافی بوجھ سے بچ گئے، 5 سے 6 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ختم

Next Post

خیبرپختونخوا حکومت کا زمینداروں سے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی، ادائیگی 24 گھنٹوں میں کرنے کا فیصلہ

Next Post

خیبرپختونخوا حکومت کا زمینداروں سے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی، ادائیگی 24 گھنٹوں میں کرنے کا فیصلہ

Please login to join discussion

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 نومبر تک بڑھا دی گئی

اکتوبر 10, 2026

وائلڈ لائف پارک فتح پور سے ہرنوں کی منتقلی معمول کا انتظامی عمل ہے، محکمہ وائلڈ لائف

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ میں ریت کے ٹھیکوں، نرخوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے کرایوں کے تعین کے لیے کمیٹی قائم

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ کی گرین بیلٹس اور پارکوں کی بحالی کے لیے اقدامات، صفائی اور آبیاری یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

اکتوبر 10, 2026
لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

لیہ میں نئی صنعتوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

اکتوبر 10, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024