layyah
بدھ, ستمبر 23, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

معرکہ حق، بنیان المرصوص، قرآن کی حربی سکیم، باوقار پاکستان

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مئی 10, 2026
in کالم, لیہ
0
معرکہ حق، بنیان المرصوص، قرآن کی حربی سکیم، باوقار پاکستان

تحریر : الٰہی بخش جوتہ صدر ایپکا ضلع لیہ

تاریخ کے اوراق گواہ ہیں کہ قوموں کی زندگی میں کبھی کبھی ایسے فیصلہ کن لمحے آتے ہیں جب صدیوں کی محنت بھی وہ مقام نہیں دلا سکتی جو ایک ساعت کی جرات، ایمان اور اتحاد عطا کر دیتا ہے۔ یہ وہ لمحے ہوتے ہیں جہاں قومی، عسکری، معاشی اور سیاسی قیادت کی بلند نگاہی اور فولاد جیسا عزم تاریخ کا دھارا موڑ دیتا ہے۔اسلامی تاریخ ایسے ہزاروں معرکوں سے بھری پڑی ہے جن پر انسانیت عش عش کر اٹھی۔ حضرت آدمؑ سے لے کر حضرت عیسیٰؑ تک، ہر نبی نے ملت کو بلندی عطا کی، مگر خاتم النبیین ﷺ کے پروانوں، صفہ کے چبوترے پر بیٹھ کر علم و حکمت کے موتی چننے والوں، اور بدر، احد، خندق و خیبر کے غازیوں نے جو انقلابی خاکے کھینچے، جو جنگی حکمت عملیاں مرتب کیں، وہ رہتی دنیا تک کے لیے مشعلِ راہ بن گئیں۔ابوبکرؓ کا صدق، عمرؓ کا عدل، عثمانؓ کی سخاوت، علیؓ کی شجاعت، خالدؓ کی تلوار، سعد بن ابی وقاصؓ کی تیر اندازی، حمزہؓ کی للکار، معاذ و معوذؓ کی جانثاری۔ ان سب نے میدانِ جنگ میں ایسی ترتیب، ایسی پلاننگ اور ایسا ایمانی جذبہ دکھایا کہ مورخین انگلیاں دابے حیران رہ گئے کہ دو جہانوں کے نبی ﷺ کے صحابہ نے کیسا انقلاب برپا کر دیا۔یہ سرزمین مکہ و مدینہ کے بعد مقدس ترین ہے۔ اس کی مٹی کی حفاظت عین جہاد ہے۔ اس کی سرحد پر ایک رات کا پہرہ جنت کا پروانہ ہے۔ سیاچن کی برف پوش چوٹیوں پر کھڑا ہر سپاہی لشکرِ رسول ﷺ کا مجاہد ہے۔ غزوۂ ہند کا خواب آنکھوں میں سجائے، ایمان، تقویٰ اور جہاد کے نعرے پر مر مٹنے والے یہ جوان زندۂ جاوید ہیں۔1965 ہو یا 1971، یا پھر 10 مئی 2025 کا معرکۂ حق "بنیان مرصوص”۔۔۔ جب بھی دشمن نے للکارا، یہ غازی حیدرؓ کی شجاعت اور خالدؓ کی تلوار بن کر ٹوٹے۔ نعرۂ تکبیر کی صدا سے فضا گونجی اور دنیا نے دیکھا کہ پاکستان کے سپاہیوں نے بدر و احد کی تاریخ پھر سے زندہ کر دی۔ عش عش!آج کا سپہ سالار، بحری، بری اور فضائی مجاہدین کے ساتھ صف آرا ہے۔ شہادت کی امنگ لیے، قرآن سینوں سے لگائے، زبان پر اللہ اکبر کا نعرہ سجائے یہ لشکر میدان میں اترا تو دنیا کی سپر پاورز انگشت بدنداں رہ گئیں۔ "بنیان مرصوص” کی حربی حکمتِ عملی نے دشمن کو زیر کر کے ثابت کر دیا کہ ایمان کی طاقت سب سے بڑا ہتھیار ہے۔اے افواجِ پاکستان! تم نے قرآن کے معانی کو عمل سے سمجھایا۔ تمہاری قیادت، تمہارا عزم اور تمہاری قربانی نے پاکستان کو دنیا میں امامت کے مقام پر کھڑا کر دیا۔ اب فیصلہ ہو چکا۔ ہماری ہاں میں ہاں ہے، ہماری ناں میں ناں ہے۔ جو ہمارے ساتھ چلنا چاہے، ہمارے قدم سے قدم ملائے۔اے وطن! تیرا پرچم تا ابد بلند رہے۔ اے غازیو، شہیدو! تمہاری بدولت آج ہر سو نعرہ گونج رہا ہے: پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان پائندہ باد، نعرۂ تکبیر اللہ اکبر

Tags: cm punjab newsCMPUNJABDC layyahdc layyah newsdc newsdclayyah newsDistt.policeeducation newsinter national newslayyah newslayyah tv
Previous Post

ڈسٹرکٹ جیل لَیَّہ میں ذہنی صحت اور اسٹریس مینجمنٹ پر آگاہی سیمینار جیل ملازمین کو ذہنی دباؤ سے بچاؤ، مثبت سوچ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری سے متعلق آگاہی فراہم

Next Post

لَیَّہ میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے حوالے سے آگاہی سیمینار، واک اور اسکریننگ کیمپ کا انعقاد 58 طلباء و عملے کے خون کے نمونے حاصل، شادی سے قبل اسکریننگ کو تھیلیسیمیا سے بچاؤ کیلئے ناگزیر قرار دیا گیا

تازہ ترین

لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ: دریائے سندھ کے کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا ڈپٹی کمشنر کا دورہ، مستقل حفاظتی اقدامات پر بریفنگ بستی کنجال میں 10 سٹڈ بند زیر تعمیر، پانی کا رخ موڑنے کے لیے بیلے کو کیونٹ لگانے کی تجویز زیر غور، بھکر سے لیہ تک حفاظتی بند کی تعمیر کی تجویز بھی اعلیٰ حکام کو ارسال

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ: کالج روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، سڑک اور فٹ پاتھ کلیئر کرا دیے گئے ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر کارروائی، دکاندار مقررہ حدود میں سامان رکھیں، شبیر احمد ڈوگر

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ: اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر محمد اویس سرور کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات، مسائل کے فوری حل کے احکامات شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے، درخواستوں پر بلا تاخیر قانون و میرٹ کے مطابق کارروائی کی جائے، محمد اویس سرور

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

ڈی ایس پی پٹرولنگ لیہ راؤ عمر فاروق کا مختلف پٹرولنگ پوسٹس کا دورہ، روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت پبلک ٹرانسپورٹ میں QR Panic Button کی تنصیب، اوورلوڈنگ، تیز رفتاری، کم عمر ڈرائیونگ اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

ستمبر 22, 2026
کروڑ لعل عیسن میں سموگ کنٹرول مہم، کسانوں کی آگاہی ریلی

تھل کو نخلستان میں بدلنے کی جانب اہم قدم، چوبارہ میں 20 ایکڑ کھجور فارم کا افتتاح

ستمبر 21, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024