لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، سی ای او تعلیم ڈاکٹر محمد قیوم، ایکسیئن بلڈنگ سجاد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اسحاق کھیرانی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے نئی اور جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی مفاد عامہ کی سکیموں کو کوالٹی کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کا معائنہ کیا جائے اور 3 دن میں ان بارے رپورٹ پیش کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی امانت ہیں ان میں کوالٹی کا خیال رکھا جائے اور ان کو دئے گئے ٹائم فریم میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان سے مستفید ہو سکیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اسحاق کھیرانی نے اجلاس میں سکیموں بارے بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں 19 ارب روپے سے زائد لاگت سے 35 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
