لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی وی )پولیس لائن لیہ میں کانسٹیبلان سےمحکمانہ ترقی کےلئے اے لسٹ کے امتحان لیا گیا،تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے پولیس اہلکاران سے ڈی پی او حسن جاوید بھٹی اور تشکیل کردہ کمیٹی کے ممبران امتحان کے دوسرے مرحلے میں پریڈ ٹیسٹ اور انٹر ویو لیا،تحریر ی امتحان میں کامیاب ہونے والوں میں ایلیٹ فورس ،ضلعی پولیس کے جوان اور لیڈی کانسٹیبلان شامل ہیں، ڈی پی او لیہ حسن جاویڈ بھٹی کا کہنا ہے کہ محکمانہ ترقی ہر ایک سرکاری ملازم کا خواب ہوتی ہے لیکن محکمہ پولیس میں ترقی کے حصول کےلئے دن رات ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ سخت محنت کرنا پڑتی ہے ، امتحان میں میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو ۔

