لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)انسدادپولیومہم کے سلسلہ میں تحصیل کروڑ اور تحصیل چوبارہ میں بھی کردیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنا اللہ ہنجرا نے انسداد پولیومہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چوبارہ ڈاکٹر مہر نبیل احمد،ایم ایس ڈاکٹر ظفر عباس موجودتھے۔اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنا اللہ ہنجرا نے ٹرانزٹ پوائنٹ نواں کوٹ ٹیم نمبر 54 کو چیک کیا ۔انہوں نے اس موقع ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے انہیں پولیوسے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔ اس موقع پرٹیم انچارج نے بتایاکہ مہم کے دوران 58ہزار 462سے زائد بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے۔انسداد پولیومہم کے سلسلہ میں ڈی ایچ او ڈاکٹرغلام محی الدین نے پولیوٹیموں کا معائنہ کیااور ان کی کارکردگی کو چیک کیا۔