لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع لیہ میں 3 روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض بھی، انچارج چلڈرن وارڈ ڈاکٹر ام سلمی، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر آصف خان میرانی موجودتھے۔اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے اس موقع پرکہاکہ ضلع کو پولیو فری رکھنے کے لئے تین روزہ مہم کا آغاز کر دیا ہے گیا ہے مہم کے دوران ضلع بھر میں گھر گھر جا کر پولیو ویکسین پلائی جائے گی پوری مہم کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ انسداد پولیو مہم کے سو فیصد اہداف حاصل کئے جائیں گے والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے پولیو ویکسین کے 2 قطرے لازمی پلوائیں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے بتایاکہ ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 4 لاکھ 26 ہزار پانچ سو بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے مہم میں 17 سو سے زائد ٹیمیں خدمات انجام دیں گی۔