پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی کا رشتہ نہ ہوتا تو کوئی شخص میرے خلاف بات کرنے کی جرات نہ کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی میرے خلاف بات کرے گا تو میں اس کا جواب دوں گا۔
شیر افضل مروت نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتِ حال میں مذاکرات کی طرف پوری قوم کی نظریں مرکوز ہیں، اور ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے مذاکرات کے سوا کوئی اور حل نہیں۔ انہوں نے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات کو حکومت کی سنجیدگی کا اشارہ قرار دیا۔
دریں اثنا، شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد شیر افضل مروت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ میڈیا سے دور رہیں گے۔