لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) لیہ میں 19 سالہ نوجوان نے پسند کی شادی میں ناکامی پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ شب ریسکیو لیہ کو اطلاع ملی کی رحمان نگر شیخ جلال الدین پل لیہ کے قریب ایک نوجوان نے خود کو گولی مار لی ہے جس پر ریسکیو ٹیم لیہ کی اطلاع پر سٹی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیم لیہ نے زخمی نوجوان کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکا گولی لگنے سے دم توڑ جانے والے نوجوان جنید اقبال ولد جاوید اقبال عمر 19 برس کے بھائی نے ریسکیو لیہ کو بتایا کہ اس کے بھائی نے شادی میں ناکامی پر خود کو گولی مار دی ہے