ملتان(لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن صاف ستھرا پنجاب کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوٸے نوبہارکینال روڈ ، بہاولپور باٸی پاس روڈ ، قاسم پور ، میٹرو روٹ ، شاہ رکن عالم کالونی و سبزمنڈی کے اطراف روڈ کی حدود میں موجود تجاوزات کو ہٹوا کر روڈ کلیئر کرا دیا۔