اسلام آباد(لیہ ٹی وی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری اتاما حاجی محمد بن حاجی حسن کا وزارت خارجہ آمد پر استقبال کیا۔”انھوں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دو طرفہ تعاون کے شعبوں اور ملائیشیا کے وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا،” ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا گیا۔