ملتان( لیہ ٹی وی)امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ بلوجستان میں ھونے والے انسانیت سوز واقعات قابل مذمت ہی نہیں قابل افسوس بھی ہیں، اتنے لوگوں کا قتل عام کوئی پاکستانی، کوئی مسلمان نہیں کر سکتا، یہ سب بیرونی دشمن کی سازشوں اور عزائم کا حصہ ہے جس کا معصوم لوگ شکار ہو رہے ہیں، نسلی اور لسانی تعصب زیادہ دیر نہیں چل سکتا، محمد فائق شاہ نے کہا کہ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ نسلی، علاقائی اور لسانی تعصبات ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں مگر یہ نظریہ اور مذموم عزائم زیادہ دیر نہیں چلتے، بھارت اور اس کے گماشتے سی پیک، اور پاکستان کے خلاف مسلسل سازشیں کر رہے ہیں، ایک ارب سے زیادہ انسانوں کی ترقی اور خوشحالی کا کوئی نہیں سوچتا، محمد فائق شاہ نے کہا کہ مکمل سیکورٹی نیٹ ورک اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کی جائے، ھم جاں بحق افراد کے لیے دعا گو اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، ملک کے کئی حصوں میں دھشت گردی کے واقعات پریشان کن ہیں، بلوجستان کے عوام اس طرح کی کاروائیوں کو روکنے، ترقی اور خوشحالی کے لیے آگے آئیں امن ھی ترقی کی ضمانت ھے، بلوچ نوجوانوں کو تاریخی حقائق کو سامنے رکھ کر خود محافظ بننا ھوگا، ھمارا دین بھائی چارہ اور رواداری کا درس دیتا ہے، اس طرح کی کاروائیاں کوئی مسلمان یا پاکستانی نہیں کر سکتا، یہ سازش غیر ملکی ھے جس کے مخصوص مقاصد ہیں ھمیں مل کر انہیں ناکام کرنا ہے، امن ترقی پارٹی کا منشور ہی امن، رواداری اور ترقی ھے۔