لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز میں ضلع لیہ سے اب تک 60 ہزار سے زائد کھلاڑی رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، مدارس، سپیشل ایجوکیشن اداروں اور پرائیویٹ کلبز سے وابستہ کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت کمیٹی روم میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز کے حوالے سے جاری سرگرمیوں، کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع لیہ میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور اب تک 60 ہزار سے زائد کھلاڑی اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا ایک بڑا ایونٹ ہے، جس میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مختلف انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں، مدارس، سپیشل ایجوکیشن اداروں اور نجی سپورٹس کلبز کے کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن یقینی بنائی جائے تاکہ ضلع کے باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کیے جا سکیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز خضر ظہور، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ذوالفقار علی حیدری، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن عبدالحفیظ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز احمد بھٹی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی





