لیہ (لیہ ٹی وی) لیہ، زراعت کاشتکاروں کو گندم کے بعد تلی اور کپاس میں جھٹکے جاری کپاس تلی سبزیات کی 45 فیصد فصل متاثر امدن میں ایک ارب سے زائد کا نقصان موسمی شدت،(ہیٹ ویو) شدید بارشوں کے بعد مڈل مینوں کی من مرضیاں۔تفصیل کے مطابق لیہ میں ہیٹ ویو اور مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں تلی،کپاس، سبزیات، مونگ کی فصلیں بری طرح متاثر ہو چکی ہیں ساڑھے تین لاکھ ایکڑ رقبہ پر کاشت تلی تقریبا 50 فیصد 85 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشت کپاس تقریبا 45 فیصد شدید متاثر جبکہ مونگ اور سبزیات بھی مطلوبہ پیداواری ہدف نہ دے سکی ہیں محتاط اندازے کے مطابق ضلع لیہ کے کاشتکاروں کو گندم کی فصل میں 15 ارب روپے سے زائد کے نقصان کے بعد کپاس اور تلی کی فصل میں اب تک ایک ارب سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے اگر مون سون کی شدید بارشوں کا سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو مزید نقصان بھی پہنچ سکتا ہے