لیہ (لیہ ٹی وی) صدر پیپلز پارٹی ضلع لیہ ملک ریاض حسین سامٹیہ نے بلوچستان میں بے گناہ مسافروں کو بسوں ،گاڑیوں سے اتار کر موت کے گھاٹ اتارنے والے انسانیت کے دشمن ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان میں بے گناہ مسافروں اور شہریوں پر موت کی بارش کرنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ وطن عزیز کی سالمیت اور استحکام کے خلاف سازش کرنے والے عناصر اپنے انجام کو پہنچ سکیں ۔