لیہ: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز خضر ظہور نے بہادر ڈیجیٹل لائبریری کا معائنہ کیا اور عملے کی حاضری، ای لائبریری کی تیاری اور جاری تزئین و آرائش کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ لائبریری کی تیاری اور تزئین و آرائش کا کام جلد مکمل کیا جائے اور انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے، تاکہ طلبہ اور شہریوں کو جدید تعلیمی، تحقیقی اور ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جا سکیں۔





