layyah
پیر, اکتوبر 12, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ میں نیورو سرجری اور میل و فی میل نرسنگ کالجز کے قیام پر غور، سینئر ڈاکٹرز کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اکتوبر 11, 2026
in صحت و غذا, لیہ
0
لیہ میں نیورو سرجری اور میل و فی میل نرسنگ کالجز کے قیام پر غور، سینئر ڈاکٹرز کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

لیہ: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر سے ضلع بھر کے سینئر ڈاکٹرز، کنسلٹنٹس اور نجی میڈیکل ہسپتالوں کے چیف ایگزیکٹوز نے ملاقات کی، جس میں ضلع میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی، نیورو سرجری سمیت مختلف طبی شعبہ جات کے قیام، میل و فی میل نرسنگ کالجز کے قیام اور ضلع کی تعمیر و ترقی و خوبصورتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز خضر ظہور اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ شعبہ طب میں لیہ کے ڈاکٹرز کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ ضلع لیہ سے میرٹ پر میڈیکل کے شعبے میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد دیگر اضلاع کے مقابلے میں زیادہ ہے، جو نوجوانوں کی صلاحیتوں اور تعلیمی قابلیت کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ضلع لیہ میں جنرل ہسپتال کی جلد تکمیل اور میڈیکل کالج کی تعمیر کے اعلانات پر عمل درآمد جاری ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے مقامی آبادی کو جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی اور علاج معالجے کے لیے دیگر بڑے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت کم ہو گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور نرسنگ کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے ماہرین کی تجاویز اہمیت رکھتی ہیں۔ نیورو سرجری سمیت مختلف طبی شعبہ جات کی سہولیات اور میل و فی میل نرسنگ کالجز کا قیام ضلع کے صحت کے نظام کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے سینئر ڈاکٹرز، کنسلٹنٹس اور نجی ہسپتالوں کے چیف ایگزیکٹوز پر زور دیا کہ وہ شعبہ طب کے ساتھ ساتھ ضلع کی فلاح و بہبود، تعمیر و ترقی اور خوبصورتی کے لیے بھی رضاکارانہ کردار ادا کریں، تاکہ سرکاری و نجی شعبے کے باہمی تعاون سے لیہ کو مزید ترقی یافتہ اور خوبصورت ضلع بنایا جا سکے۔

Tags: HealthFacilities #layyahLayyahNews #layyahtvMedicalCollege #
Previous Post

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 نومبر تک بڑھا دی گئی

Next Post

لیہ میں بارش کے بعد نکاسیِ آب کے انتظامات کا جائزہ، ڈی واٹرنگ سیٹس فوری فعال کرنے کی ہدایت

Next Post
لیہ میں نیورو سرجری اور میل و فی میل نرسنگ کالجز کے قیام پر غور، سینئر ڈاکٹرز کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

لیہ میں بارش کے بعد نکاسیِ آب کے انتظامات کا جائزہ، ڈی واٹرنگ سیٹس فوری فعال کرنے کی ہدایت

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ میں مسیحی برادری کے لیے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم

لیہ میں مسیحی برادری کے لیے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم

اکتوبر 11, 2026
لیہ میں نیورو سرجری اور میل و فی میل نرسنگ کالجز کے قیام پر غور، سینئر ڈاکٹرز کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

لیہ میں بارش کے بعد نکاسیِ آب کے انتظامات کا جائزہ، ڈی واٹرنگ سیٹس فوری فعال کرنے کی ہدایت

اکتوبر 11, 2026
لیہ میں نیورو سرجری اور میل و فی میل نرسنگ کالجز کے قیام پر غور، سینئر ڈاکٹرز کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

لیہ میں نیورو سرجری اور میل و فی میل نرسنگ کالجز کے قیام پر غور، سینئر ڈاکٹرز کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

اکتوبر 11, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 نومبر تک بڑھا دی گئی

اکتوبر 10, 2026

وائلڈ لائف پارک فتح پور سے ہرنوں کی منتقلی معمول کا انتظامی عمل ہے، محکمہ وائلڈ لائف

اکتوبر 10, 2026
لیہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو ہدایات

لیہ میں ریت کے ٹھیکوں، نرخوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے کرایوں کے تعین کے لیے کمیٹی قائم

اکتوبر 10, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024