لیہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر افسران اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات سن کر ان کے فوری ازالے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر نے اپنے دفتر میں آنے والے سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات کو توجہ سے سنا۔ شہریوں نے مختلف نوعیت کے عوامی مسائل اور درخواستیں پیش کیں، جن پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی اور مسائل کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔







