لیہ: خواتین کی معاشی ترقی کے لیے حکومت پنجاب مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہیں وومن چیمبر آف کامرس کا کردار اس سلسلہ میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے یہ بات ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں وومن چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر بانی چیمبر اف کامرس شکیلہ بانو،سینیر وائس صدر ایمن نزیر،نوید اقبال،صفیہ نزیر،شمیم اختر ودیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ خواتین کی معاشی ترقی اور انہیں کاروباری سرگرمیوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے خواتین مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر رہی ہیں اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں وومن چیمبر آف کامرس خواتین کو کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، رہنمائی اور باہمی روابط کے مواقع فراہم کرنے میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو کاروبار کے آغاز اور اس کے فروغ کے حوالے سے رہنمائی اور سہولت فراہم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ ضروری ہے ضلع انتظامیہ خواتین کی معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے وومن چیمبر آف کامرس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور خواتین کو درکار رہنمائی و تعاون کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔






