layyah
ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ پولیس کی سائنسی بنیادوں پر کارروائی، بچوں کو مبینہ طور پر اغوا کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 29, 2026
in لیہ
0
لیہ پولیس کی سائنسی بنیادوں پر کارروائی، بچوں کو مبینہ طور پر اغوا کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار

لیہ: ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ پولیس نے سائنسی بنیادوں، سیف سٹی کیمروں، فیشل ریکگنیشن سافٹ ویئر، سی ڈی آر اور ہیومن سورسز کی مدد سے بچوں کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے کیس میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او کے مطابق ایک بچے کو مجاہدہ آباد پٹرول پمپ کے قریب بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ دیا گیا تھا، جسے ریسکیو 1122 نے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے دوسرے بچے کی جانب سے فراہم کردہ معلومات اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے نامعلوم ملزم کی شناخت کا عمل شروع کیا۔
حسن جاوید بھٹی کے مطابق سیف سٹی کیمروں سے حاصل تصاویر کو فیشل ریکگنیشن سافٹ ویئر کے ذریعے مشتبہ افراد کے ریکارڈ سے میچ کیا گیا، بعدازاں آئی ٹی ٹیم، سی ڈی آر اور دیگر ذرائع سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم غلام رضا کی نشاندہی پر دوسرے ملزم فضل عباس کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے موقع سے مبینہ طور پر بچوں کو نشہ آور چیز پلانے کے لیے استعمال ہونے والی بوتل، دیگر شواہد اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھجوا دی۔
ڈی پی او نے بتایا کہ کیس میں سائنسی بنیادوں پر مضبوط شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جا سکے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ کم عمر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں بلا ضرورت اکیلا نہ چھوڑیں۔
ڈی پی او حسن جاوید بھٹی نے مزید بتایا کہ کوٹ سلطان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےنان کسٹم پیڈ سگریٹ کے 4,860 ڈنڈے بھی برآمد کیے جن کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے اور مقامی سہولت کاروں و نیٹ ورک سے متعلق معلومات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔ پریس کانفرنس کے موقع پر ڈی ایس پی صدر سید مصطفیٰ کمال شاہ سمیت پولیس افسران بھی موجود تھے۔

Tags: #CrimeControlDPOLayyah #LayyahNews #LayyahPolice #SafeCity #
Previous Post

اینٹی کرپشن لیہ کی کارروائی، ریکارڈ درستگی کے عوض 19 ہزار 200 روپے لینے والا پٹواری گرفتار

Next Post

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا تفصیلی دورہ، مریضوں کو مفت ادویات کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ میں انسداد سموگ مہم، بھٹوں کے 2,258 معائنے، 32 لاکھ روپے جرمانہ اور 37 بھٹے مسمار، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: اے ڈی سی اویس سرور

لیہ میں انسداد سموگ مہم، بھٹوں کے 2,258 معائنے، 32 لاکھ روپے جرمانہ اور 37 بھٹے مسمار، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: اے ڈی سی اویس سرور

اکتوبر 15, 2026
11ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کی تیاریوں کا آغاز، رکھ خیرے والا میں چار روزہ ثقافتی میلہ سجایا جائے گا

11ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کی تیاریوں کا آغاز، رکھ خیرے والا میں چار روزہ ثقافتی میلہ سجایا جائے گا

اکتوبر 15, 2026
لیہ فٹبال لیگ 17 اکتوبر سے شروع ہوگی، ملک بھر سے 31 ٹیمیں شرکت کریں گی، کھیلوں کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی: ڈپٹی کمشنر

لیہ فٹبال لیگ 17 اکتوبر سے شروع ہوگی، ملک بھر سے 31 ٹیمیں شرکت کریں گی، کھیلوں کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی: ڈپٹی کمشنر

اکتوبر 15, 2026
واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

اکتوبر 14, 2026
طالبہ لائبہ خودکشی کیس، ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے برآمد

طالبہ لائبہ خودکشی کیس، ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے برآمد

اکتوبر 14, 2026
لیہ میں جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف نگرانی سخت، چالان کے ساتھ مقدمات بھی درج ہوں گے

لیہ میں گراں فروشی کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ

اکتوبر 13, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024