layyah
ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں فائر سیفٹی موک ایکسرسائز، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کا عملی مظاہرہ ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس، فائر فائٹنگ اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی مشق؛ شبیر احمد ڈوگر نے نگرانی کی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 28, 2026
in صحت و غذا, لیہ
0
ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں فائر سیفٹی موک ایکسرسائز، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کا عملی مظاہرہ ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس، فائر فائٹنگ اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی مشق؛ شبیر احمد ڈوگر نے نگرانی کی

لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں موک ایمرجنسی ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سٹاف نے مشترکہ طور پر فرضی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر رسپانس کا عملی مظاہرہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز شبیر احمد ڈوگر نے موک ایکسر سائز کی نگرانی کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا زوہیب کریم،ایس ڈی ای او پیرا ام حبیبہ قریشی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد،سول ڈیفنس آفیسر توقیر احمد، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر حیات اللہ،ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور ہسپتال کا سٹاف موجود تھا۔ موک ایمرجنسی ایکسرسائز کے دوران میں فرضی آگ لگنے کی صورتحال پیدا کرکے فوری طور پر ایمرجنسی الارم بجایا گیا اور متعلقہ عملے کی جانب سے ہنگامی صورتحال میں بروقت رسپانس کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس اہلکاروں نے آگ بجھانے کے آلات کے ذریعے آگ پر قابو پانے کا عملی مظاہرہ کیا جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سکیورٹی و دیگر متعلقہ عملے کو بھی ابتدائی طور پر آگ بجھانے اور ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔ مشق کے دوران عملے کو بتایا گیا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل ابتدائی حفاظتی اقدامات کس طرح بروقت کیے جائیں، فائر فائٹنگ آلات کا درست استعمال کیسے کیا جائے اور مریضوں و دیگر افراد کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری رسپانس کیسے یقینی بنایا جائے۔ موک ایکسرسائز کے دوران فرضی طور پر زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور ان کے زخموں پر پٹیاں باندھنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ہنگامی صورتحال میں خطرے کی بروقت اطلاع، فائر فائٹنگ آلات کے مؤثر استعمال، ایمرجنسی رسپانس اور متعلقہ اداروں کے باہمی رابطہ کار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ ہسپتال میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں اور عملے کو ہر وقت الرٹ رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فائر سیفٹی کے حوالے سے حفاظتی انتظامات اور عملی تربیت کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں جانی نقصان کو کم سے کم کرنا ہے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ فائر سیفٹی انتظامات پر نظر رکھی جائے، ہنگامی راستوں اور حفاظتی آلات کو قابل استعمال حالت میں رکھا جائے اور کسی بھی ممکنہ خطرے یا غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور ہسپتال کے عملے کی عملی تربیت اور باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

Tags: #MockExercise#Rescue1122DHQHospitalLayyah #FireSafety #layyah
Previous Post

فتح پور میں 24 کنال 6 مرلہ سرکاری جنگلات کی اراضی کی غیر قانونی منتقلی منسوخ

Next Post

لیہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ، مقررہ کرایوں اور گاڑیوں کی فٹنس پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت اوورلوڈنگ، غیر فٹ گاڑیوں اور زائد کرایوں کی وصولی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

Next Post
ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں فائر سیفٹی موک ایکسرسائز، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کا عملی مظاہرہ ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس، فائر فائٹنگ اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی مشق؛ شبیر احمد ڈوگر نے نگرانی کی

لیہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ، مقررہ کرایوں اور گاڑیوں کی فٹنس پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت اوورلوڈنگ، غیر فٹ گاڑیوں اور زائد کرایوں کی وصولی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ میں انسداد سموگ مہم، بھٹوں کے 2,258 معائنے، 32 لاکھ روپے جرمانہ اور 37 بھٹے مسمار، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: اے ڈی سی اویس سرور

لیہ میں انسداد سموگ مہم، بھٹوں کے 2,258 معائنے، 32 لاکھ روپے جرمانہ اور 37 بھٹے مسمار، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: اے ڈی سی اویس سرور

اکتوبر 15, 2026
11ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کی تیاریوں کا آغاز، رکھ خیرے والا میں چار روزہ ثقافتی میلہ سجایا جائے گا

11ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کی تیاریوں کا آغاز، رکھ خیرے والا میں چار روزہ ثقافتی میلہ سجایا جائے گا

اکتوبر 15, 2026
لیہ فٹبال لیگ 17 اکتوبر سے شروع ہوگی، ملک بھر سے 31 ٹیمیں شرکت کریں گی، کھیلوں کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی: ڈپٹی کمشنر

لیہ فٹبال لیگ 17 اکتوبر سے شروع ہوگی، ملک بھر سے 31 ٹیمیں شرکت کریں گی، کھیلوں کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی: ڈپٹی کمشنر

اکتوبر 15, 2026
واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

اکتوبر 14, 2026
طالبہ لائبہ خودکشی کیس، ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے برآمد

طالبہ لائبہ خودکشی کیس، ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے برآمد

اکتوبر 14, 2026
لیہ میں جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف نگرانی سخت، چالان کے ساتھ مقدمات بھی درج ہوں گے

لیہ میں گراں فروشی کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ

اکتوبر 13, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024