layyah
ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ میں 9 بڑے ترقیاتی پیکجز پر کام جاری، منصوبے دسمبر 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 27, 2026
in لیہ
0
ڈیجیٹل و ٹیکنیکل سکلز پر ایک روزہ ٹریننگ سیشن

لیہ: ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع لیہ میں شہریوں کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف نوعیت کے ترقیاتی کام جاری ہیں۔پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع لیہ میں مجموعی طور پر 9 ترقیاتی پیکجز پر کام کیا جا رہا ہے جن کا مجموعی مقصد سیوریج، ڈرینج، سٹریٹ لائٹس، ٹف ٹائلز، پارکس اور دیگر شہری سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیوریج زون ون ککڑ والا، کوٹلہ حاجی شاہ، بستی علیانی اور پانچ مرلہ سکیم کے لیے 842 ملین روپے کی لاگت سے 19 کلومیٹر طویل سیوریج سسٹم پر کام کیا جا رہا ہے۔سیوریج و ڈسپوزل ورکس زون ٹو کے لیے 3500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جس کے تحت اندرون شہر 53 کلومیٹر طویل سیوریج نیٹ ورک تعمیر کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سیوریج ڈسپوزل بائی پاس، بستی شاہ حبیب اور پل انگڑا کے منصوبے پر 1554 ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ اس کی لمبائی 23 کلومیٹر ہے۔واٹر سٹوریج ٹینک اور ڈرین کے منصوبے کے لیے 165 ملین روپے، لیکویڈ ویسٹ مشینری کے لیے 228 ملین روپے اور مین ہولز کورز کی فراہمی کے لیے 12 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس اور ٹف ٹائلز کے منصوبے پر 1842 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ ضلع میں 11 پارکس کی تعمیر و بحالی کے لیے 171 ملین روپے اور ڈسپوزل سولرائزیشن کے لیے 90 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ تمام منصوبوں کو دسمبر 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ منصوبے کے اہم جزو واٹر سٹوریج ٹینک کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ تقریباً 2 کلومیٹر طویل ڈرین کی تعمیر بھی تکمیل کے قریب ہے ڈرین کا تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر حصہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ ڈرین کے منصوبے کے تحت دو ایریاز کو آپس میں منسلک کیا جا رہا ہے جی پی او سائیڈ والا حصہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ اسلم موڑ سائیڈ پر تعمیراتی کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیوریج کے تین پیکجز کے ٹینڈرز مکمل ہو چکے ہیں اور ورک الاٹ کر دیا گیا ہے۔ سیوریج پائپوں کی تیاری کے لیے فیکٹریاں بھی قائم ہو چکی ہیں ڈیزائن موصول ہوتے ہی عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو نکاسی آب، صفائی، روشنی، ٹائلز، تفریحی مقامات اور دیگر بنیادی شہری سہولیات میں نمایاں بہتری میسر آئے گی اور شہر کی مجموعی خوبصورتی و معیارِ زندگی مزید بہتر ہوگا۔

Tags: #DevelopmentProjects#PunjabDevelopmentAsifAliDogar #LayyahDevelopment #MaryamNawaz #
Previous Post

اوشا وینس کا شوہر جے ڈی وینس کو سیاسی مشورے دینے کا انکشاف

Next Post

کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کے لیے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ڈی سی لیہ سے ملاقات

Next Post
کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کے لیے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ڈی سی لیہ سے ملاقات

کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کے لیے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ڈی سی لیہ سے ملاقات

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ میں انسداد سموگ مہم، بھٹوں کے 2,258 معائنے، 32 لاکھ روپے جرمانہ اور 37 بھٹے مسمار، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: اے ڈی سی اویس سرور

لیہ میں انسداد سموگ مہم، بھٹوں کے 2,258 معائنے، 32 لاکھ روپے جرمانہ اور 37 بھٹے مسمار، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: اے ڈی سی اویس سرور

اکتوبر 15, 2026
11ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کی تیاریوں کا آغاز، رکھ خیرے والا میں چار روزہ ثقافتی میلہ سجایا جائے گا

11ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کی تیاریوں کا آغاز، رکھ خیرے والا میں چار روزہ ثقافتی میلہ سجایا جائے گا

اکتوبر 15, 2026
لیہ فٹبال لیگ 17 اکتوبر سے شروع ہوگی، ملک بھر سے 31 ٹیمیں شرکت کریں گی، کھیلوں کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی: ڈپٹی کمشنر

لیہ فٹبال لیگ 17 اکتوبر سے شروع ہوگی، ملک بھر سے 31 ٹیمیں شرکت کریں گی، کھیلوں کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی: ڈپٹی کمشنر

اکتوبر 15, 2026
واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

اکتوبر 14, 2026
طالبہ لائبہ خودکشی کیس، ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے برآمد

طالبہ لائبہ خودکشی کیس، ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے برآمد

اکتوبر 14, 2026
لیہ میں جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف نگرانی سخت، چالان کے ساتھ مقدمات بھی درج ہوں گے

لیہ میں گراں فروشی کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ

اکتوبر 13, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024