فتح پور (لیہ ٹی وی )انڈس پل تا 48 ہیڈ سڑک کے گرد گہرے گڑھے بن گئے بارشوں کے بعد کروڑوں روپے سے بنے روڈ شکستہ حالی کا شکارمائنر کے ساتھ بنائے گئے روڈ کے اطراف مٹی بہ جانے سے گڑھے بن گئےگڑھے بننے کے ساتھ سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی اہل علاقہ رانا مختاراحمدشاکر۔عبدالحفیظ۔سنگین خان سیٹھ محمداسلم ۔اللہ بخش غلام عباس امجد ۔چوہدری محمداشرف۔اوردیگرنےاحتجاج کرتےہوئےکہاکہ گزشتہ کئی ماہ سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور گہرے گڑھے بننے سے عوام غیر محفوظ اور حادثات کا شکار ہو رہے ہیں مگر حکومتی اداروں کو روڈز کی مرمت بارے کوئی دھیان نہیں انہوں نے کہا کہ عوام اور ٹرانسپورٹر آئے روز حادثات کا شکار ہو رہے ہیں اور اکثر لوگ حادثات کا شکار ہو کر ساری عمر کیلیے اپاہج ہو چکے ہیں مگر حکومتی سطح پر کوئی پیش رفت نہیں کیا حکومتیں ایسے چلائی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کسی اور بڑے حادثے کا انتظار نہ کرے اور سڑک کنارے بننے والے گڑھوں کو پر کرنے کے لیے انتظامات کرے