ملتان( لیہ ٹی وی)سیکرٹری زراعت افتخارعلی سہو کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوارکوحقیقی معنوں میں زیتون ویلی میں تبدیل کرنے کے لیے19 لاکھ 20ہزار زیتون کے پودے فراہم کیے گئے ہیں۔ محکمہ زراعت پنجاب نے 13 لاکھ 20 ہزار پودے مفت فراہم کیے ہیں جبکہ قومی منصوبے کے تحت6 لاکھ زیتون کے پودے پوٹھوار میں 67 فیصد سبسڈی پر کاشتکاروں کو فراہم کیے گئے ہیں۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں۔خطہ پوٹھوار میں زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ٹرانسفارمیشن پلان مرتب کیا جارہا ہے۔انہوں کہا کہ خطہ پوٹھوار ہائی ویلیو کراپس کی کاشت کے لیے موزوں ہے۔پوٹھوار میں ایوکیڈو کی کاشت کے فروغ کے لیےعملی آقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔پوٹھوار میں آرگینگ فارمنگ کو حقیقی معنوں میں متعارف کروایا جائے گا۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخارعلی سہو نے کہا کہ انگور اور زیتون خطہ پوٹھوار کے اہم پھل ہیں۔ان پھلوں کی کوالٹی اور پیداوار میں اضافہ کے لیے باغبانوں کی فنی رہنمائی کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطہ پوٹھوار کی آب وہوا کے مطابق ٹماٹرکی کاشت کو فروغ دیا جائے گا۔ان کا بتانا تھاکہ خطہ پوٹھوار میں تحفظ اراضی کیلئے آقدامات کئے جارہے ہیں۔خطہ پوٹھوار میں1500 سے زائد منی ڈیمز سبسڈی پر تعمیر کیے گئے ہیں۔خطہ پوٹھوار میں 2000 سے زائد آبی تالاب بھی بنائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ خطہ پوٹھوار میں 30 ہزار ایکڑ رقبہ پر ہائی ایفیشینسی اریگیشن سسٹم سبسڈی پر لگایا گیا ہے