layyah
جمعہ, اکتوبر 2, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا علی الصبح اچانک دورہ، صفائی، بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اسلم موڑ، چوبارہ روڈ، جنرل بس اسٹینڈ اور سپورٹس ارینا کا معائنہ، معیار اور رفتار مزید بہتر بنانے کی ہدایت

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جون 30, 2026
in لیہ
0
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا علی الصبح اچانک دورہ، صفائی، بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اسلم موڑ، چوبارہ روڈ، جنرل بس اسٹینڈ اور سپورٹس ارینا کا معائنہ، معیار اور رفتار مزید بہتر بنانے کی ہدایت

لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے علی الصبح شہر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے مختلف ترقیاتی، بیوٹیفکیشن اور صفائی ستھرائی کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر انفراسٹرکچر ساجد گشکوری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اسلم موڑ، چوبارہ روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے معیار، جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں اور شہری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا مشاہدہ کیا اور متعلقہ افسران کو منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے ایک سکول کی دیوار پر تخلیق کیے گئے ثقافتی فن پاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات مقامی ثقافت کے فروغ اور شہری ماحول کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ میں جاری تعمیر و ترقی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا جبکہ منظور پارک میں زیر تعمیر سپورٹس ارینا کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ شہری سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور صفائی کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیوٹیفکیشن منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو صاف، خوبصورت اور جدید سہولیات سے آراستہ شہر فراہم کیا جا سکے۔

Tags: #BeautificationProject#CleanAndGreenLayyah#DeputyCommissionerLayyah#DevelopmentWorksAsifAliDogar #layyahPunjabGovernment #
Previous Post

مراکش نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر نیدرلینڈز کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا اضافی وقت تک مقابلہ 1-1 سے برابر رہا، مراکش نے سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ کے بعد پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، 4 جولائی کو کینیڈا سے ٹاکرا ہوگا

Next Post

رونالڈو کی پرتگال نے کروشیا کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، اب ٹکر اسپین سے ہوگی اسپین نے آسٹریا کو 0-3 سے ہرا دیا، فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے پری کوارٹر فائنل میں دو مضبوط یورپی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

Please login to join discussion

تازہ ترین

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

اکتوبر 1, 2026
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

اکتوبر 1, 2026
چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

ارفع مریم کی ڈی جی خان بورڈ میں پہلی، طوبیٰ ندیم کی تیسری پوزیشن، گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ سلطان میں تقریب

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

لیہ فٹبال لیگ کی تیاریاں تیز، ڈی سی آصف علی ڈوگر کا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

خواتین میں ووٹ کی اہمیت اور حقِ رائے دہی سے متعلق آگاہی تقریب، طالبات کو انتخابی عمل بارے بریفنگ

ستمبر 29, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024