google.com, pub-5171724562511196, DIRECT, f08c47fec0942fa0
layyah
پیر, اگست 17, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

پنجاب بھر میں 266 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے بڑے پیمانے پر تبادلے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری، ججز کو 19 مئی تک نئے اسٹیشنز پر چارج سنبھالنے کی ہدایت، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں نئی تعیناتیاں

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مئی 16, 2026
in پاکستان, علاقائی خبریں, لیہ
0
پنجاب بھر میں 266 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے بڑے پیمانے پر تبادلے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری، ججز کو 19 مئی تک نئے اسٹیشنز پر چارج سنبھالنے کی ہدایت، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں نئی تعیناتیاں

لاہور(نمائندہ لیہ ٹی وی ) چیف جسٹس Chief Justice of Lahore High Court کی منظوری کے بعد پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر عدالتی تقرر و تبادلوں کا فیصلہ کرتے ہوئے 266 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ رجسٹرار Lahore High Court کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 19 مئی تک اپنے نئے تعیناتی اسٹیشنز پر چارج سنبھال لیں۔ذرائع کے مطابق تبادلوں کا مقصد صوبہ بھر میں عدالتی نظام کو مزید فعال، متوازن اور مؤثر بنانا ہے تاکہ مقدمات کی بروقت سماعت اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔ تبادلوں کے اس مرحلے میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، قصور، بہاولپور، اوکاڑہ، رحیم یار خان، سیالکوٹ، سرگودھا، لیہ، ڈی جی خان اور دیگر اضلاع میں ججز کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مس فرخندہ ارشد کا تبادلہ اٹک سے قصور، مس شازیہ ظفر راجہ کا بہاولپور سے چشتیاں، مس مدثر حسین اور مس کنیز فائزہ بھٹی کا فیصل آباد سے لاہور جبکہ مس نادیہ صدیق اسد کا تبادلہ فیصل آباد سے ملتان کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح مس عائشہ رشید اعوان کو گوجرانوالہ سے لاہور، مس ثمینہ حیات کو لاہور سے ننکانہ صاحب اور مس صائمہ قریشی کو سرگودھا سے لاہور تعینات کیا گیا ہے۔دیگر اہم تبادلوں میں خرم شہزاد کا لاہور سے لیہ، حماد احمد قریشی کا لیہ سے لاہور، محمد الیاس ریحان کا لاہور سے ملتان، غلام مصطفیٰ اور محمد سہیل انجم کا چشتیاں سے لاہور جبکہ شہباز احمد کا فورٹ عباس سے فیصل آباد تبادلہ شامل ہے۔ اسی طرح متعدد ججز کو راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، بہاولنگر، پاکپتن، اوکاڑہ، جھنگ، خانیوال اور رحیم یار خان سمیت مختلف اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔عدالتی حلقوں کے مطابق یہ تبادلے انتظامی ضروریات، کارکردگی اور عدالتی امور میں بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مختلف اضلاع میں زیر التواء مقدمات کے بوجھ کو متوازن کرنے اور عدالتی نظام کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Tags: #LahoreHighCourt #PunjabJudiciary #JudgesTransfer #AdditionalDistrictJudge #SessionJudges #Punjab #JudicialSystem #TransferNotification #ChiefJustice #PakistanNews #BreakingNews #Lahore #CourtNews
Previous Post

آج ایک بار پھر جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم کروٹ لینے کو تیار

Next Post

ہمارے نیٹ ورک کا حصہ بنیں

Next Post
ہمارے نیٹ ورک کا حصہ بنیں

ہمارے نیٹ ورک کا حصہ بنیں

Please login to join discussion

تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لیہ کا مختلف ترقیاتی و تفریحی مقامات کا دورہ، کام مکمل نہ کرنے والوں کو کیا کہا

ڈپٹی کمشنر لیہ کا مختلف ترقیاتی و تفریحی مقامات کا دورہ، کام مکمل نہ کرنے والوں کو کیا کہا

اگست 15, 2026
جشن آزادی فیملی گالا اور میوزیکل نائٹ، کون کون سے گلوکاروں نے پرفارمنس دی

جشن آزادی فیملی گالا اور میوزیکل نائٹ، کون کون سے گلوکاروں نے پرفارمنس دی

اگست 15, 2026
ضلع لیہ میں پاکستان کا 79واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے، ولولے اور شایان شان انداز میں منایا گیا

ضلع لیہ میں پاکستان کا 79واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے، ولولے اور شایان شان انداز میں منایا گیا

اگست 14, 2026
جشن آزادی سپورٹس گالا، سپورٹس کمپلیکس لیہ میں انڈر 13 بچوں کا دوستانہ فٹ بال میچ

جشن آزادی سپورٹس گالا، سپورٹس کمپلیکس لیہ میں انڈر 13 بچوں کا دوستانہ فٹ بال میچ

اگست 13, 2026
یومِ آزادی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈی پی ایس بوائز ونگ میں ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لیے

یومِ آزادی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈی پی ایس بوائز ونگ میں ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لیے

اگست 13, 2026
سابق ایم پی اے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

سابق ایم پی اے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

اگست 12, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024