layyah
ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

چوک اعظم میں مستحق طلبہ و طالبات میں 4500 یونیفارم تقسیم، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے تقریب میں شرکت کی، انووا گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے تعلیمی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مارچ 5, 2026
in لیہ
0
غرباء، بیوگان اور یتیموں میں راشن اور جامِ شیریں تقسیم، خدمتِ خلق سے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے: خضر حیات خان

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) چوک اعظم شہر و تحصیل چوبارہ کے سرکاری سکولوں کے نادار، یتیم اور مستحق طلبا و طالبات میں سماجی تنظیم انووا گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے یونیفارم تقسیم کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے یونیفارم تقسیم کیے۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوک اعظم میں منعقد کی گئی جس میں سی ای او تعلیم ڈاکٹر عبد القیوم خان، افسران تعلیم، ڈی ای او رضوان گجر، شمشیر حسین، پروگرام کے بانی کوآرڈینیٹر گورنمنٹ مسلم ہائی سکول چوک اعظم کے انگلش ٹیچر مقبول ہراج، ملک عاطف نواز اور دیگر افسران، ہیڈ مسٹریس اور سکول معلمات موجود تھیں جبکہ طلبا و طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز بھی پیش کیے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستحق اور کم آمدن والے طبقات کی مدد صدقہ جاریہ ہے۔ طالبات کی حوصلہ افزائی اور خود اعتمادی میں اضافہ کر کے ملک و قوم کا کارآمد شہری بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں مساوات اور ہم آہنگی کو فروغ دے کر بہتر معاشرے تشکیل دیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف تعلیم کے شعبہ خصوصا بچیوں کی تعلیم کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہیں ایک بچی کو تعلیم دینا ایک کنبے اور نسل کو تعلیم دینے کے برابر ہے سماجی تنظیموں اور مخیر حضرات کی طرف سے طلبہ کو یونیفارم کی فراہمی ایک قابل ستائش اقدام ہے جس سے خوبصورت معاشروں کی تشکیل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انووا گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے ضلع میں تقریباً 4500 طلبہ و طالبات کو یونیفارم فراہم کی جا رہی ہیں جس سے انہیں موسم کے مطابق ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ انووا گروپ آف کمپنیز نے ہمیشہ تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات کیے ہیں۔تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو کیش انعامات سے بھی نوازا گیا۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے سکول میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ بعد ازاں گورنمنٹ بوائز مسلم ہائی سکول چوک اعظم میں بھی طلبا میں یونیفارم تقسیم کیے گئے اور شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔

Tags: CHAIRMAN PTIcm punjab newsCMPUNJABDC layyahdc layyah newsdc newsdclayyah newslayyah newslayyah tvpunjab govt news
Previous Post

گرین پنجاب مہم: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول 139A/TDA لیہ کی شجرکاری مہم کو ضلعی انتظامیہ کی بھرپور تحسین، آصف علی ڈوگر نے اقدامات کو سراہتے ہوئے پرنسپل ماہر عبدالمجید کی قیادت کو قابلِ تحسین قرار دے دیا

Next Post

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید کا تحصیل چوبارہ کے سرکاری اداروں کا معائنہ، ٹی ایچ کیو ہسپتال، اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس کا دورہ، سروس ڈیلیوری بہتر بنانے اور تعمیراتی منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

Next Post
غرباء، بیوگان اور یتیموں میں راشن اور جامِ شیریں تقسیم، خدمتِ خلق سے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے: خضر حیات خان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید کا تحصیل چوبارہ کے سرکاری اداروں کا معائنہ، ٹی ایچ کیو ہسپتال، اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس کا دورہ، سروس ڈیلیوری بہتر بنانے اور تعمیراتی منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات تیز، نشیبی علاقوں میں حفاظتی سٹرکچر کی سکیم تیار

لیہ: دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات تیز، نشیبی علاقوں میں حفاظتی سٹرکچر کی سکیم تیار

ستمبر 4, 2026
لیہ کے مزید دو سرکاری سکول سولر سسٹم پر منتقل، ضلع کے 100 سکولوں کو شمسی توانائی فراہم کر دی گئی

لیہ کے مزید دو سرکاری سکول سولر سسٹم پر منتقل، ضلع کے 100 سکولوں کو شمسی توانائی فراہم کر دی گئی

ستمبر 4, 2026
لیہ گیٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل، ترقیاتی کام کا معیار و رفتار کا جائزہ

لیہ گیٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل، ترقیاتی کام کا معیار و رفتار کا جائزہ

ستمبر 3, 2026
جنرل ہسپتال لیہ کی تکمیل کا عمل تیز، فنشنگ اور مشینری کی تنصیب آخری مراحل میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا ہسپتال کا دورہ، مختلف وارڈز کا معائنہ، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت

جنرل ہسپتال لیہ کی تکمیل کا عمل تیز، فنشنگ اور مشینری کی تنصیب آخری مراحل میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا ہسپتال کا دورہ، مختلف وارڈز کا معائنہ، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت

ستمبر 3, 2026
سیف سٹی کیمروں سے نگرانی مؤثر، دائرہ کار والے علاقوں میں جرائم میں تقریباً 90 فیصد کمی کا دعویٰ

اے ڈی سی شبیر احمد ڈوگر کا فتح پور کا صبح سویرے دورہ، ستھرا پنجاب صفائی آپریشن کا جائزہ

ستمبر 2, 2026
سیف سٹی کیمروں سے نگرانی مؤثر، دائرہ کار والے علاقوں میں جرائم میں تقریباً 90 فیصد کمی کا دعویٰ

فتح پور میں زیر تعمیر نادرا آفس اور لیڈیز پارک کا معائنہ، ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ستمبر 2, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024