layyah
جمعرات, مئی 21, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ضلع لیہ کی تاریخ کی پہلی فوڈ اسٹریٹ قائم، شہریوں کے لیے خوشگوار اضافہ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا افتتاح، معیاری خوراک، صفائی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کا اعلان

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
فروری 19, 2026
in کاروبار, لیہ
0
فیملی ایجوکیشن ہیلتھ میلہ، صحت و آگاہی کے رنگ بکھر گئے، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا افتتاح، فیملی پلاننگ، کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں میں شہریوں کی بھرپور شرکت

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ضلع لیہ کی تاریخ کی پہلی فوڈ اسٹریٹ قائم کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید بھٹی کے ہمراہ فوڈ سٹریٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنرز رانا زوہیب کریم،اصغر علی چیمہ،ایس ڈی ای او پیرا ام حبیبہ قریشی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اسحاق کھیرانی،سی ای او صحت ڈاکٹر شاہد ریاض،چیئرمین انجمن تاجران حاجی تنویر احمد،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب محسن عدیل،میڈیا نمائندگان ودیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ فوڈ اسٹریٹ کسی بھی شہر کی ثقافت کا اہم حصہ ہوتی ہے اور یہ شہری زندگی میں خوشگوار سرگرمیوں کا اضافہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں شہری سہولیات کی بہتری، خوبصورتی، صفائی اور معیاری تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور لیہ میں فوڈ اسٹریٹ کا قیام اسی سلسلے کی عملی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو افراد پہلے سے کھانے پینے کا کاروبار کر رہے ہیں انہیں بدستور کام کرنے کی اجازت ہوگی تاہم نئے آنے والے افراد کو باقاعدہ چیک کیا جائے گا ان کے کھانے کے معیار، صفائی کے انتظامات اور مقررہ سٹینڈرڈ کو جانچنے کے بعد ہی انہیں اجازت دی جائے گی تاکہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک فراہم کی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فوڈ اسٹریٹ کے نظام کو باقاعدہ اور موثر انداز میں مانیٹر کیا جائے گا تاکہ اشیائے خورونوش کا معیار مثالی اور سٹینڈرڈ کے مطابق رہے کسی کو بھی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے یا زائد قیمت وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ سٹریٹ غلہ منڈی میں موجود خالی پلاٹس پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور انہیں بہتر بنا کر تفریحی سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لایا جائے گا تاکہ خواتین، مرد اور بچے کھانے کے ساتھ ساتھ خوشگوار ماحول میں وقت گزار سکیں اور مزید سہولیات سے لطف اندوز
ہوں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اس سال ماہ رمضان کو بھی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق خصوصی طور پر خوش آمدید کہا جا رہا ہے پہلی مرتبہ رمضان المبارک کو ایک باقاعدہ مذہبی تہوار کے طور پر خوش اسلوبی سے منایا جارہا ہے شہر بھر میں خصوصی انتظامات اور سجاوٹ کے ذریعے ایک نیا اور منفرد منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ فوڈ اسٹریٹ میں سیکیورٹی اور گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا باقاعدہ پٹرولنگ اور نگرانی کا نظام قائم کیا جا رہا ہے تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کریں اور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و دیگر نے فوڈ سٹریٹ میں انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فوڈ اسٹریٹ کو مستقل بنیادوں پر فعال، منظم اور مثالی بنایا جائے تاکہ یہ مقام ضلع لیہ کی نمایاں پہچان بن سکے۔

Tags: cm punjab newsCMPUNJABDC layyahdc layyah newsdc newsdclayyah newsDistt.policedistt.police newsDPO layyahdpo layyah newslayyah newslayyah tv
Previous Post

فیملی ایجوکیشن ہیلتھ میلہ، صحت و آگاہی کے رنگ بکھر گئے، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا افتتاح، فیملی پلاننگ، کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں میں شہریوں کی بھرپور شرکت

Next Post

رمضان میں سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لیے کڑی نگرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا فروٹ منڈی لیہ کا دورہ، نیلامی، صفائی اور کوالٹی چیک

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیّہ میں پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ کی پروقار تقریب، ڈی سی کمپلیکس میں پاکستان اور چین کے رشتے کو زبردست خراجِ تحسین

لیّہ میں پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ کی پروقار تقریب، ڈی سی کمپلیکس میں پاکستان اور چین کے رشتے کو زبردست خراجِ تحسین

مئی 21, 2026
سپرئیر کالج لیہ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام انوویٹرز کیمپ 2026 کا انعقاد طلبہ کو قیادت، شخصیت سازی، عشقِ مصطفیٰ ﷺ اور ملکی ترقی میں کردار سے متعلق تربیتی لیکچرز، سپیکنگ سکل کی عملی مشق بھی کروائی گئی

ڈپٹی کمشنر لیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس، ممکنہ سیلاب اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ 14 ریسکیو پوائنٹس اور 20 ریلیف کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ، فلڈ بندوں کی مرمت، ڈی سلٹنگ اور عوامی مقامات پر ریلیف سہولیات کی ہدایت

ستھرا پنجاب مہم تیز، شبیر احمد ڈوگر کا ویسٹ کولیکشن پوائنٹ کا دورہ عیدالاضحیٰ پر مثالی صفائی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت، کوڑا کرکٹ بروقت ڈمپنگ سائٹ منتقل کرنے کا حکم

مئی 20, 2026
ڈپٹی کمشنر لیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس، ممکنہ سیلاب اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ 14 ریسکیو پوائنٹس اور 20 ریلیف کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ، فلڈ بندوں کی مرمت، ڈی سلٹنگ اور عوامی مقامات پر ریلیف سہولیات کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر لیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس، ممکنہ سیلاب اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ 14 ریسکیو پوائنٹس اور 20 ریلیف کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ، فلڈ بندوں کی مرمت، ڈی سلٹنگ اور عوامی مقامات پر ریلیف سہولیات کی ہدایت

مئی 20, 2026
جمن شاہ کے قریب ٹرین حادثہ، دو معذور کمسن بچے جاں بحق ریسکیو 1122 کا فوری ریسپانس، لاشیں ورثاء کے حوالے، علاقے میں کہرام

جمن شاہ کے قریب ٹرین حادثہ، دو معذور کمسن بچے جاں بحق ریسکیو 1122 کا فوری ریسپانس، لاشیں ورثاء کے حوالے، علاقے میں کہرام

مئی 20, 2026
جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، پاور ڈویژن کی صارفین کو بڑی خوشخبری بروقت اقدامات سے صارفین 38 ارب روپے کے اضافی بوجھ سے بچ گئے، 5 سے 6 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ختم

پانچ مرلہ سکیم جناح کالونی کے مکینوں کے مسائل سنگین، قاضی احسان اللہ خان کو سیوریج و گیس بحران سے آگاہ کر دیا گیا حاجی جاوید خان دورانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، نکاسی آب، سوئی گیس، پارک اور سکول کی کمی پر شدید احتجاج

مئی 19, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024