layyah
ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

فیملی ایجوکیشن ہیلتھ میلہ، صحت و آگاہی کے رنگ بکھر گئے، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا افتتاح، فیملی پلاننگ، کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں میں شہریوں کی بھرپور شرکت

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
فروری 19, 2026
in صحت و غذا, لیہ
0
فیملی ایجوکیشن ہیلتھ میلہ، صحت و آگاہی کے رنگ بکھر گئے، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا افتتاح، فیملی پلاننگ، کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں میں شہریوں کی بھرپور شرکت

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس میں فیملی ایجوکیشن ہیلتھ میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے لیڈیز گراؤنڈ میں ربن کاٹ کر ایک روزہ میلہ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم محمد قیوم خان، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مہتاب احمد، ڈیموگرافر توقیر شہزاد، تحصیل آفیسر عارف قریشی، ڈسٹرکٹ منیجر ماری سٹوپس مہر نوید ظفر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز احمد بھٹی، خواتین، بچوں اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فیملی ایجوکیشنل ہیلتھ میلہ میں فیملیز اور بچوں کے لئے بچوں کے جھولے، میوزیکل چیئر، صحت مند بچوں کے مقابلے، موسیقی، کھیلوں کے مقابلے، مداری، فری میڈیکل کیمپ اور معلوماتی سٹالز لگائے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اس موقع پر مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب کالج کی ٹیموں کے مابین رسہ کشی کا مقابلہ ہوا جو پنجاب کالج کی طالبات نے جیت لیا۔ فیملی پلاننگ میلہ میں پاکستان آئیڈل کے مقابلوں میں حصہ لینے والی ابھرتی ہوئی گلوکارہ روش روباب نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور اپنی سریلی آواز کا جادو جگا کر خوب داد سمیٹی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبادی اور وسائل میں توازن نہ ہونے سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے ہنگم آبادی کے کے کنٹرول کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے مختلف پلیٹ فارمز استعمال کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیملی پلاننگ میلہ آگہی کا ایک بہترین ٹول ہے جہاں فیملی پلاننگ بارے مفید معلومات فراہم کی گئیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس میں حصہ لینے والی طالبات میں انعامات اور افسران میں شیلڈز تقسیم کیں۔

Tags: cm punjab newsCMPUNJABDC layyahdc layyah newsdc newsdclayyah newslayyah newslayyah tv
Previous Post

تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ،شراب فروش رشید احمد گرفتار ،17 لیٹر شراب برآمد ،مقدمہ درج

Next Post

ضلع لیہ کی تاریخ کی پہلی فوڈ اسٹریٹ قائم، شہریوں کے لیے خوشگوار اضافہ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا افتتاح، معیاری خوراک، صفائی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کا اعلان

Next Post
فیملی ایجوکیشن ہیلتھ میلہ، صحت و آگاہی کے رنگ بکھر گئے، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا افتتاح، فیملی پلاننگ، کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں میں شہریوں کی بھرپور شرکت

ضلع لیہ کی تاریخ کی پہلی فوڈ اسٹریٹ قائم، شہریوں کے لیے خوشگوار اضافہ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا افتتاح، معیاری خوراک، صفائی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کا اعلان

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات تیز، نشیبی علاقوں میں حفاظتی سٹرکچر کی سکیم تیار

لیہ: دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات تیز، نشیبی علاقوں میں حفاظتی سٹرکچر کی سکیم تیار

ستمبر 4, 2026
لیہ کے مزید دو سرکاری سکول سولر سسٹم پر منتقل، ضلع کے 100 سکولوں کو شمسی توانائی فراہم کر دی گئی

لیہ کے مزید دو سرکاری سکول سولر سسٹم پر منتقل، ضلع کے 100 سکولوں کو شمسی توانائی فراہم کر دی گئی

ستمبر 4, 2026
لیہ گیٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل، ترقیاتی کام کا معیار و رفتار کا جائزہ

لیہ گیٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل، ترقیاتی کام کا معیار و رفتار کا جائزہ

ستمبر 3, 2026
جنرل ہسپتال لیہ کی تکمیل کا عمل تیز، فنشنگ اور مشینری کی تنصیب آخری مراحل میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا ہسپتال کا دورہ، مختلف وارڈز کا معائنہ، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت

جنرل ہسپتال لیہ کی تکمیل کا عمل تیز، فنشنگ اور مشینری کی تنصیب آخری مراحل میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا ہسپتال کا دورہ، مختلف وارڈز کا معائنہ، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت

ستمبر 3, 2026
سیف سٹی کیمروں سے نگرانی مؤثر، دائرہ کار والے علاقوں میں جرائم میں تقریباً 90 فیصد کمی کا دعویٰ

اے ڈی سی شبیر احمد ڈوگر کا فتح پور کا صبح سویرے دورہ، ستھرا پنجاب صفائی آپریشن کا جائزہ

ستمبر 2, 2026
سیف سٹی کیمروں سے نگرانی مؤثر، دائرہ کار والے علاقوں میں جرائم میں تقریباً 90 فیصد کمی کا دعویٰ

فتح پور میں زیر تعمیر نادرا آفس اور لیڈیز پارک کا معائنہ، ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ستمبر 2, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024