لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس۔ بورڈ میں 11 کیسز پیش کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کی ڈرگ ایکٹ کے تحت 7 کیس پراسیکیوشن کو بھیجنے کی ہدایت۔ 4 میڈیکل سٹور مالکان کو وارننگ جاری کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں غیر قانونی طور پر چلنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈرگ انسپکٹرز تمام میڈیکل سٹورز کے لائسنس، کوالیفائید پرسن کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ غیر رجسٹرڈ ادویات اور زائد المیعاد ادویات کا کاروبار کرنے والے افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔
