لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے دفتر پولیس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ،امروز ڈی پی اولیہ حسن جاوید بھٹی نےدفترپولیس میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور ان حل کےلئے متعلقہ افسران کو موقع پرہدایات جاری کیں ،مرد و خواتین سائلین کی طرف سے انفرادی مسائل پر مبنی درخواستیں ڈی پی اوکو گزاری گئی ،شہریوں ( عمران ،عامر ،رضوان ،ریاض ،ساجد ،جاوید ،ظفر اقبال ،زبیر ،رضیہ بی بی ،مہرین ،کوثر بی بی ) و یگر نے لڑائی جھگڑا ،زمین کے تنازعہ ،گرفتاری ملزمان ،اندراج مقدمہ ،تفتیش تبدیلی سے متعلق ڈی پی او لیہ کو درخواستیں گزاریں ۔
