لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے لیہ اسلم موڑ پر جاری بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت چوک کی تزین و آرائش اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے کیے جانے والے ترقیاتی اقدامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر ،میونسپل کمیٹی کے افسران اور کنٹریکٹر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے تعمیراتی معیار، ڈیزائن اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ منصوبے میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیمیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کی جائیں تاکہ شہریوں کو بروقت سہولیات میسر آ سکیں۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور عوام کو بہتر شہری ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ضلع بھر میں بیوٹیفیکیشن اور شہری ترقی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے
