لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع لیہ میں پنجاب پنک گیمز 2026 کے سلسلے میں سپورٹس کمپلیکس میں خواتین کے ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیہ شبیر احمد ڈوگر میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ’’کھیلتا پنجاب‘‘ پروگرام کے تحت جاری دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز احمد بھٹی اور دیگر منتظمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اے ڈی سی جی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے نوجوان تعلیم سمیت کھیلوں کے میدان میں بھی کسی سے کم نہیں۔ گزشتہ سال بھی گرلز ٹیموں نے پنجاب لیول کی گیمز میں نمایاں کاکردگی دکھائی اور کامیابیاں سمیٹ کر ضلع کا نام روشن کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس سال بھی نوجوان پلیئرز محنت اور عزم سے پہلی پوزیشن کے حصول کے لئے تگ و دو کریں گی۔
