کروڑ لعل عیسن (نمائندہ لیہ ٹی وی )کروڑ لعل عیسن میدانِ جنگ بن گیا، مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ، نمبردار سمیت کئی افراد لہولہان چک نمبر 88 ایم ایل کروڑ لعل عیسن اس وقت جنگ کا میدان بن گیا جب مسلح افراد نے دن دہاڑے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے پورا علاقہ لرز اٹھا، نمبردار سمیت کئی افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی ملزمان1۔ ابوبکر صدیق2۔ عمیر ولد غلام فرید3۔ محمد عامر ولد محمد عمیر4۔ عثمان ولد نامعلوم اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق دو ملزمان کو اسلحہ سمیت حراست میں لینے کی بھی اطلاع ہے۔ واقعے کی خبر ملتے ہی عبدالرزاق گورچہ ڈی ایس پی کروڑاور ایس ایچ او ہارون رندھاوا بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور بعد ازاں ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کر کے زخمیوں کی عیادت کی۔ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ امن دشمن عناصر کو قانون کے شکنجے میں جکڑ کر مثال بنائی جائے گی اور ملزمان کو ایسی کڑی سزا دلوائی جائے گی کہ آئندہ کوئی اس علاقے میں اسلحہ اٹھانے کی جرات نہ کر سکے۔اہل علاقہ نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام کرداروں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے تاکہ کروڑ لعل عیسن کا امن بحال ہو اور عوام سکون کا سانس لے سکیں۔

