لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر ایس ڈی ای او پیرا فورس ام حبیبہ قریشی کی زیر نگرانی شہر میں فوڈ اسٹریٹ، پرائس کنٹرول اور انسداد تجاوزات کے حوالے سے کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ کارروائی کے دوران غیر معیاری اور غیر متعلقہ فوڈ آئٹمز ہٹا دی گئیں جبکہ ایک اسنوکر کلب کو بھی سیل کر دیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ام حبیبہ قریشی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی، ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

