لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی ) پولیس وہیکلز کی انسپکشن ،ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے پولیس گاڑیوں اور موٹر بائیکس کی انسپکشن کی ،سیٹ ،پوشش ،انجن ،اوور ہالنگ ،بیٹر ی ،ٹائر و دیگر حصو ں کا تفصیلی معائنہ کیا ،متعلقہ ڈرائیورزکو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری گاڑیوں کی بہترین نگہداشت کو یقینی بنائیں ،پولیس گاڑیوں کی انسپکشن ماہانہ بنیاد پر باقاعدگی کے ساتھ کی جائے گی ،تمام ڈرائیورز اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ان کی زیر استعمال پولیس گاڑی کی مینٹینس کا کام بروقت ہونا چاہیے تا کہ کارسرکار کی انجام دہی میں کسی قسم کی پریشانی یا دقت پیش نہ آئے ،غفلت ،لاپروہی برتنے والے اہلکاران کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

