لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی کی زیر صدارت دفتر پولیس میں میٹنگ کا انعقاد ،ڈی ایس پی سرکل صد ر عمران خورشید ،ایس ایچ او تھانہ سٹی عرفان افتخار ،ایس ایچ او تھانہ صدر محمد ساجد ،ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان محمد ہشام اور ایس ایچ او تھانہ پیر جگی سجاد شاہ ،تفتیشی افسران و دیگر نے شرکت کی ،ڈی پی او لیہ نے رواں سال درج مقدمات اور ان میں ہونے والی تفتیش کا جائزہ لیا اور پولیس افسران کو نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نیو ائیر ناٹ کے موقع پر امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،ون ویلنگ ،ہوائی فائرنگ ،آتش بازی کرنےوالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس کے علاوہ شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے نیو ائیر نائٹ کے موقع پر شراب سپلائی کا ناکام بنایا جائے ۔
